Wednesday, December 17, 2025
ہومInternationalغزہ کی مسجد اور سکول پر اسرائیلی فضائی حملہ: کم از کم...

غزہ کی مسجد اور سکول پر اسرائیلی فضائی حملہ: کم از کم 24 افراد ہلاک

غزہ 07 اکتو بر (ایجنسی) حماس کے زیرِ انتظام غزہ کے سرکاری میڈیا دفتر نے بتایا کہ اتوار کی صبح غزہ کی پٹی میں ایک مسجد اور بے گھر لوگوں کو پناہ دینے والے ایک سکول پر اسرائیلی فضائی حملہ ہوا جس میں کم از کم 24 افراد ہلاک اور 93 دیگر زخمی ہو گئے۔وسطی غزہ کی پٹی میں دیر البلح میں شہدائے الاقصیٰ اسپتال کے قریب مسجد اور سکول پر حملے ایسے وقت کیے گئے جب اسرائیل اور حماس کے درمیان انکلیو میں جنگ کی پہلی برسی قریب آ رہی ہے۔اسرائیلی فوج نے خود اپنے بیان میں کہا کہ اس نے “حماس کے دہشت گردوں پر عین درست حملے” کیے جو دیر البلح کے علاقے میں ابن رشد سکول اور مسجد شہدائے الاقصیٰ میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز کے اندر سے کارروائی کر رہے تھے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات