نیویارک،31جنوری(ہ س)۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ سے 25 سو بچوں کو فوری طور پر علاج کے لیے باہر نکالا جائے۔غزہ میں کام کرنے والی ڈاکٹرز کی ٹیم سے ملاقات کے بعد انتونیو گوتریس نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ کے بچوں کو فوری علاج کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کی ضمانت ہونی چاہیے کہ بچے علاج کے بعد اپنے خاندانوں میں واپس جاسکیں۔واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ پٹی میں اسرائیلی حملوں میں 47 ہزار 354 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق شہدا اور زخمیوں میں ہزاروں معصوم بچے بھی شامل ہیں۔
غزہ سے 25 سو بچوں کو علاج کے لیے نکالاجائے، انتونیو گوتریس
مقالات ذات صلة










Users Today : 127
Users Yesterday : 349
Users Last 7 days : 2161
Users Last 30 days : 3649
Users This Month : 3635
Users This Year : 3649
Total Users : 4565192