ہومInternationalمسجدِ اقصیٰ کو 40 روز بعد نمازیوں کے لیے کھول دیا گیا

مسجدِ اقصیٰ کو 40 روز بعد نمازیوں کے لیے کھول دیا گیا

مقبوضہ بیت المقدس،9 اپریل (یو این آئی) مسجدِ اقصیٰ کو 40 روز کے بعد نمازیوں کیلئے کھول دیا گیا، جہاں نمازیوں کی بڑی تعداد پہنچی ہے۔اسرائیل کی جانب سے ایران کے ساتھ جنگی تناظر میں عائد کی گئی بندشوں کے خاتمے کے اعلان کے بعد، مقبوضہ بیت المقدس میں مقدس مقامات کو عبادت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔مسجدِ اقصیٰ جو گزشتہ 40 روز سے بند تھی، آج دوبارہ کھلنے پر نمازیوں کی بڑی تعداد وہاں پہنچی۔ اسرائیلی پولیس کے مطابق مقدس مقامات کو نئی سکیورٹی ہدایات کے تحت کھولا گیا ہے، تاہم سکیورٹی کے نام پر پرانے شہر اور مسجد کے اطراف میں سیکڑوں پولیس اہلکار اور بارڈر گارڈز تعینات کیے گئے ہیں۔ مسجدِ اقصیٰ کی بحالی کے باوجود فلسطینی نمازیوں کے لیے سخت پابندیاں برقرار رکھی گئی ہیں اور مقامی فلسطینیوں کے داخلے کو محدود کیا گیا ہے۔اس کے برعکس، اسرائیلی حکام کی جانب سے صہیونی آبادکاروں کو مسجدِ اقصیٰ کے احاطے میں داخلے کے لیے زیادہ وقت اور سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جس پر فلسطینی حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات