ہومInternationalاے آئی گروک نے ایران حملے کی درست تاریخ بتادی

اے آئی گروک نے ایران حملے کی درست تاریخ بتادی

سان فرانسسکو، 17 مارچ (یو این آئی) امریکی ٹیک ارب پتی ایلون مسک کا مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹ گروک ایک غیر معمولی پیش گوئی کے بعد عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بن گیا۔گروک نے مبینہ طور پر مشرقِ وسطیٰ میں ہونے والے حالیہ ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے لیے 28 فروری کی تاریخ پہلے ہی بتا دی تھی۔رپورٹ کے مطابق یہ پیش گوئی دی یروشیلم پوسٹ کی جانب سے 25 فروری کو کیے گئے ایک تجربے کے دوران سامنے آئی، اس تجربے میں 4 بڑے اے آئی ماڈلز کلاؤڈ، جیمنائی، چیٹ جی پی ٹی اور گروک کو ممکنہ فوجی کارروائی کے لیے ایک مخصوص تاریخ بتانے کا کہا گیا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دیگر اے آئی ماڈلز نے یا تو ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا یا مارچ کے آغاز کی عمومی تاریخیں بتائیں، جبکہ گروک نے 2 مرتبہ 28 فروری کی نشاندہی کی، گروک نے اس کی وجہ جنیوا میں جاری سفارتی مذاکرات کے ممکنہ خاتمے کو قرار دیا تھا۔جب اسی تاریخ کو حقیقت میں حملوں کا آغاز ہوا تو سوشل میڈیا پر اس پیش گوئی نے ہلچل مچا دی۔ایلون مسک نے بھی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ مستقبل کی پیش گوئی کرنا ذہانت کا سب سے بڑا پیمانہ ہے۔ان کے مطابق گروک نے ممکنہ طور پر عوامی سطح پر موجود معلومات کو یکجا کیا، جن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اس ماہ کے آغاز میں دیا گیا 15 دن کی ڈیڈ لائن کا بیان بھی شامل تھا۔اس کے باوجود اس پیش گوئی کی درستگی نے ایلون مسک کی اے آئی کمپنی ایکس اے آئی کے لیے ایک بڑی تشہیری کامیابی پیدا کر دی ہے۔خبر پھیلنے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک سوال بار بار سنائی دے رہا ہے کہ کیا مصنوعی ذہانت نے واقعی آنے والے واقعے کو پہلے ہی دیکھ لیا تھا؟

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات