Saturday, December 6, 2025
ہومInternationalشامی صدر کے امریکی دورے کے بعد

شامی صدر کے امریکی دورے کے بعد

ملک شام اور اسرائیل کے درمیان براہِ راست مذاکرات کا امکان: ایکسیوس

ماسکو، 02 نومبر (یو این آئی) ملک شام کے عبوری صدر احمد الشّرع کے واشنگٹن دورے کے بعد ملک شام اور اسرائیل کے درمیان براہِ راست مذاکرات ہونے کی امید ہے۔ یہ اطلاع ہفتہ کو ایکسیوس کے صحافی باراک ریوڈ نے دی، جنہوں نے ملک شام کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی ٹام بیرک کے حوالے سے یہ بات بتائی۔ریوڈ نے ایکس پر لکھا، ’’امریکہ کی ثالثی میں اسرائیل اور ملک شام کے درمیان براہِ راست مذاکرات کا پانچواں دور، صدر الشّرع کے واشنگٹن کے دورے کے بعد ہونے کی امید ہے۔‘‘ٹام بیرک کے مطابق، امریکہ کی کوشش ہے کہ سال کے اختتام تک دونوں ممالک کے درمیان ایک سکیورٹی معاہدہ طے پا جائے۔ستمبر میں اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے شام کے ساتھ سکیورٹی مذاکرات میں پیش رفت کا اعلان کیا تھا۔اس دوران، شامی عبوری صدر احمد الشّرع نے کہا کہ ملک شام اسرائیل کے ساتھ ایک سکیورٹی معاہدے پر دستخط کرسکتا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات