ہومInternationalروسی سیٹلائٹس کی سرگرمیاں، ایران کو خفیہ معلومات فراہم کرنے کا دعویٰ

روسی سیٹلائٹس کی سرگرمیاں، ایران کو خفیہ معلومات فراہم کرنے کا دعویٰ

کییف، 7 اپریل (یواین آئی): یوکرین کی انٹیلی جنس کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ روسی سیٹلائٹس مشرقِ وسطیٰ میں فوجی تنصیبات کی نگرانی کر کے ایران کو ممکنہ اہداف سے متعلق معلومات فراہم کر رہے ہیں، تاہم اس کی آزادانہ تصدیق ممکن نہیں ہو سکی۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یوکرینی جائزے میں کہا گیا ہے کہ روسی سیٹلائٹس نے 21 سے 31 مارچ 2026ء کے دوران مشرقِ وسطیٰ کے 11 ممالک میں کم از کم 24 مرتبہ مختلف علاقوں کی سکیننگ کی۔رپورٹ کے مطابق ان کارروائیوں میں 46 اہداف کی نشاندہی کی گئی، جن میں امریکی و دیگر فوجی اڈے، ہوائی اڈے اور تیل کے ذخائر شامل تھے۔جائزے میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ ان سکیننگز کے چند ہی دن بعد انہی مقامات کو ایرانی بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون حملوں میں نشانہ بنایا گیا، جسے ایک واضح پیٹرن قرار دیا گیا ہے۔مزید کہا گیا کہ روسی اور ایرانی ہیکرز سائبر سکیورٹی کے میدان میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں، جبکہ سیٹلائٹ ڈیٹا کا تبادلہ ایک مستقل رابطہ چینل کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق روسی سیٹلائٹس آبنائے ہرمز کی بھی سرگرمی سے نگرانی کر رہے ہیں، جو عالمی توانائی ترسیل کے لیے ایک نہایت اہم بحری راستہ ہے۔ایک مغربی فوجی ذریعے اور مشرقِ وسطیٰ کے ایک سکیورٹی ذریعے نے بھی رائٹرز کو بتایا کہ ان کے پاس موجود معلومات روسی سیٹلائٹس کی بڑھتی سرگرمیوں کی تصدیق کرتی ہیں اور یہ ڈیٹا ایران کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔تاہم رائٹرز اس یوکرینی رپورٹ کے مندرجات کی آزادانہ تصدیق نہیں کر سکا۔دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی ترجمان اولیویا ویلز کا کہنا ہے کہ ایران کو کسی بھی بیرونی مدد سے امریکی آپریشنز کی کامیابی متاثر نہیں ہوگی، جبکہ ایرانی وزارت خارجہ اور روسی وزارت دفاع کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات