ہومInternationalجنگ کا نیا مرحلہ شروع، ہمیں توانائی تنصیبات پر حملے کے لیے...

جنگ کا نیا مرحلہ شروع، ہمیں توانائی تنصیبات پر حملے کے لیے مجبور کیا گیا: پاسداران انقلاب

تہران، 19 مارچ (یو این آئی) پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ ایران نے جنگ کا نیا مرحلہ شروع کردیا ہے۔اپنے بیان میں پاسداران انقلاب نے کہا کہ ہمیں توانائی تنصیبات پر حملے کے لیے مجبور کیا گیا ہے۔ پڑوسی ممالک کی توانائی تنصیبات کونشانہ نہیں بنانا چاہتے تھے۔پاسداران انقلاب نے کہا کہ ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے کے بعد امریکی کمپنیوں سے جڑی تنصیبات کو نشانہ بنانے پر مجبور ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ ایران کی جانب سے ریاض پر بیلسٹک میزائل حملے کیے گئے، 4 بیلسٹک میزائلوں کو فضائی دفاعی نظام نے تباہ کر دیا۔سعودی حکام کے مطابق میزائلوں کا ملبہ شہر کے مختلف علاقوں میں گرا، جبکہ ان واقعات میں ابتدائی طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات