ہومInternationalحزب اللہ کے اسرائیلی فوجی اڈوں پر حملے، 6 فوجی زخمی

حزب اللہ کے اسرائیلی فوجی اڈوں پر حملے، 6 فوجی زخمی

بیروت،30 مارچ (یواین آئی )لبنان میں سرگرم مسلح تنظیم حزب اللہ کی جانب سے شمالی اسرائیل اور جنوبی لبنان میں اسرائیلی افواج کے ٹھکانوں کو ایک مرتبہ پھر متعدد راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے، یہ کارروائیاں مختلف اوقات میں مربوط انداز میں کی گئیں اور ان کا ہدف اسرائیلی فوجی تنصیبات اور اہلکار تھے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق العدیسہ کے علاقے خانوق میں صبح آٹھ بج کر پندرہ منٹ اور آٹھ بج کر بیس منٹ پر دو الگ الگ راکٹ حملے کیے گئے جن میں اسرائیلی فوجی اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق بیان میں مزید کہا گیا کہ اسی طرح ملکیہ اور کریات شمونا کے علاقوں میں صبح چھ بج کر تیس منٹ اور چھ بج کر چالیس منٹ پر راکٹ فائر کیے گئے، جن کا ہدف فوجی دستے اور ان کی گاڑیاں تھیں، آویویم کی بستی میں صبح چھ بجے بھی اسرائیلی فوجیوں پر راکٹ داغے گئے۔ادھر حملوں کا سلسلہ صرف زمینی اہداف تک محدود نہیں رہا بلکہ مشمار الکرمیل میں میزائل دفاعی نظام کو بھی نشانہ بنایا گیا جبکہ جنوبی حیفا کے علاقے میں صبح چار بج کر تیس منٹ پر میزائل حملہ کیا گیا جس کا مقصد وہاں موجود دفاعی تنصیبات کو نقصان پہنچانا تھا۔ان حملوں کے بعد اسرائیلی فوج کی جانب سے بتایا گیا کہ جنوبی لبنان میں پیش آنے والے تین مختلف واقعات میں مجموعی طور پر چھ فوجی زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں میں سے دو اہلکار اینٹی ٹینک فائر کی زد میں آ کر متاثر ہوئے جبکہ تین ڈرون حملوں کے نتیجے میں زخمی ہوئے اور ایک اہلکار کو ایک آپریشنل حادثے کے دوران چوٹیں آئیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی لبنان میں جاری کشیدگی کے دوران حزب اللہ کے ایک راکٹ حملے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور بیس سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ اسرائیلی فوج نے بعد ازاں اپنے بائیس سالہ فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ پیراٹروپرز بریگیڈ کی آٹھ سو نوےویں بٹالین سے تعلق رکھتا تھا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات