Wednesday, February 11, 2026
ہومInternationalلبنان میں اسرائیلی حملوں میں ایک بچے سمیت 4 افراد شہید

لبنان میں اسرائیلی حملوں میں ایک بچے سمیت 4 افراد شہید

بیروت، 10 فروری (یو این آئی) لبنان کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ جنوبی لبنان میں کئے گئے اسرائیلی حملوں میں ایک معصوم بچے سمیت چار افراد شہید ہوگئے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی گاؤں میں ہونے والے ایک فضائی حملے میں تین افراد جاں بحق ہوئے، جن میں ایک تین سالہ بچہ بھی شامل ہے۔ اسرائیلی فوج نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا ہدف حزب اللہ کا ایک اہم کمانڈر تھا جو علاقے میں آرٹلری (توپ خانے) کا سربراہ تھا۔ایک اور واقعے میں، سرحدی گاؤں عیتا الشعب میں اسرائیلی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ جاں بحق ہونے والا شخص حزب اللہ کا رکن تھا جو جاسوسی اور بنیادی ڈھانچے کی بحالی میں مصروف تھا۔دریں اثنا، لبنان کی تنظیم الجماعۃ الاسلامیہ اور حزب اللہ نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فورسز نے ایک خصوصی چھاپے کے دوران مذکورہ گروپ کے ایک عہدیدار کو گرفتار کر لیا ہے۔ اسرائیل نے گرفتار شخص کو ”اعلیٰ سطح کا دہشت گرد” قرار دیتے ہوئے تفتیش کے لیے اسرائیل منتقل کر دیا ہے۔لبنانی سیکورٹی ذرائع کے مطابق، 2024 کی جنگ کے بعد ہونے والے سیز فائر کے باوجود اسرائیلی حملوں میں اب تک تقریباً 400 افراد اپنی زندگیوں سے محروم ہوچکے ہیں۔ٹرمپ نے اسرائیلی فیصلے کی مخالفت کر دی، برطانیہ نے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔حزب اللہ نے حالیہ حملوں کو ”خطرناک اشتعال انگیزی” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اسرائیلی جارحیت کے ایک نئے مرحلے کا آغاز ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات