ہومInternationalپاکستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر حملے میں 14 جوان ہلاک

پاکستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر حملے میں 14 جوان ہلاک

پاکستان میں بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے پسنی اور اورماڑہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر عسکریت پسندوں کے حملے میں 14 فوجی جوان ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق پسنی سے اور ماڑہ جانے والی سیکیورٹی فورسز کی 2 گاڑیوں پر دہشت گردوں نے گھات لگا کر حملہ کردیا۔ پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اس حملہ میں 14 فوجی جوان ہلاک ہوگئے۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ گھناؤنے فعل میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے گوادر میں پیش آنے والے واقعے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اس طرح کے واقعات قابل مذمت ہیں۔ دوسری جانب پاکستان کے متعدد سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے حملہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات