اسلام آباد16 اکتو بر (ایجنسی) بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر 9سال بعد اسلام آباد میں منعقد شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچے ہیں۔ بھارتی ایئرفورس کے خصوصی طیارے پر جے شنکر نور خان ائیر بیس پر پہنچے تو وزارت خارجہ کے ڈی جی ساؤتھ ایشیاء الیاس نظامی نے ان کا استقبال کیا اس موقعہ پر اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کا سینئر سفارتی عملہ بھی موجود تھا۔ یاد رہے کہ وزیر خارجہ کی حیثیت سے ان کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے قبل ازیں وہ سیکرٹری خارجہ کی حیثیت سے پاکستان آچکے ہیں۔ اسلام آباد میں سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی وزیرخارجہ کی مصروفیات صرف ایس سی او اجلاس تک ہی محدود رہیں، سائیڈ لائن پر دوطرفہ ملاقاتیں شیڈول نہیں ہیں۔ تاہم، مبصرین کا کہنا ہے کہ ملاقات ہوگی توبات بھی ہوگی کچھ تو نتائج سامنے آئیں گے۔ بھارتی صحافی بھی اس بات کی تصدیق کررہے کہ بھارت کی شرکت صرف ممبرہونے کے باعث ہے۔ علاوہ ازیں سابق پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے بھارتی وزیرِ خارجہ کے پاکستان آنے سے متعلق کہا تھا کہ تعلقات میں خاص فرق نہیں پڑے گا۔
81
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
پاکستانی ہندوؤں اور سکھوں کی استھیاں گنگا میں بہائی جائیں گی
400 استھیوں کے ساتھ ایک وفد پاکستان سے بھارت پہونچا امرتسر، 4 فروری:۔ (ایجنسی) ہندو مذہب کا ایک وفد پاکستان میں...
چین سے درآمد کی جانے والی اشیا پر 10 فیصد اضافی ٹیرف
چین، کناڈا، میکسیکو نے امریکی ٹیرف اقدام کی شدید مخالفت کی بیجنگ/میکسیکو/کناڈا، 2 فروری (یو این آئی) چین، کناڈا اور...
غزہ کے شہریوں کا ٹرمپ کی نقل مکانی کی تجویز پر احتجاج
غزہ، 2 فروری (یو این آئی) غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہریوں نے ہفتہ کو سڑکوں پر اتر کر یہاں...
غزہ سے 64 لاشیں برآمد، سول ڈیفنس نے سنگین انسانی بحران کا دیا انتباہ
غزہ، 2 فروری (یو این آئی) غزہ کے سول ڈیفنس نے ہفتے کے روز فلسطینی علاقے میں سنگین انسانی حالات...