
297views
بھارت آب و ہوا میں تبدیلی سے متعلق کارکردگی کے اشاریے میں بہتری کے اعتبار سے اس سال ساتویں مقام پر آ گیا ہے۔ بھارت اُن ملکوں میں شامل رہا جن کی کارکردگی سب سے زیادہ تھی۔ دبئی میں COP 28 عالمی آب و ہوا سے متعلق کانفرنس میں جاری کی گئی رپورٹ میں یہ جانکاری دی گئی ہے۔ آلودگی پھیلانے کے اعتبار سے چین 51 نمبر پر رہا جبکہ امریکہ کا 57 واں نمبر تھا۔
بھارت کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ 2023 میں وہ ساتویں نمبر پر آگیا جبکہ 2014 میں وہ 31ویں نمبر پر تھا۔
