حیدرآباد5 اکتوبر(یواین آئی) حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن (ایچ سی اے) کے صدر جگن موہن راؤ نے کہا ہے کہ ہند۔ بنگلہ دیش کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ جو راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، اپل میں کھیلا جائے گاکے ٹکٹس ہفتہ سے فروخت ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹکٹس مکمل طور پر آن لائن فروخت کئے جارہے ہیں اور کوئی بھی ٹکٹ آف لائن کاؤنٹرس پر فروخت نہیں کیا جا رہا ہے۔ ٹکٹس کی فروخت کاآغاز ہفتہ کو دوپہر 12.30بجے سے پے ٹی ایم انسائیڈرایپ یا ویب سائٹ پر بک کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ ٹکٹ کی قیمت 750 روپے سے شروع ہوتی ہے اور زیادہ سے زیادہ قیمت 15000 روپے تک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آن لائن بکنگ کیے گئے ٹکٹوں کو 8 سے 12 تاریخ تک جمخانہ اسٹیڈیم، سکندرآباد سے ریڈیم کیا جا سکتا ہے۔ آن لائن بک کیے گئے ٹکٹوں کو ذاتی طور پر حاصل یا تبدیل کرنے کی سہولت جمخانہ اسٹیڈیم میں فراہم کی گئی ہے۔، آن لائن ٹکٹ خریدنے کے بعد، شائقین کو سکندرآباد میں جمخانہ اسٹیڈیم پر جا کر اپنے آن لائن بکنگ کی تصدیق کا پرنٹ آؤٹ اور ایک درست شناختی کارڈ دکھا کر فزیکل ٹکٹ حاصل کرنا ہوگا۔ اس عمل سے یہ یقینی بنایا جاتا ہے کہ جس شخص نے ٹکٹ بک کیا ہے، اسے ایونٹ میں داخلے کے لیے اصل کاغذی ٹکٹ مل جائیں۔صبح 11 بجے سے شام 7 بجے تک، آن لائن بک کیے گئے ٹکٹوں کا پرنٹ آؤٹ اور حکومت سے منظور شدہ کوئی بھی شناختی کارڈ دکھا کر فزیکل ٹکٹ حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
92
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
ورلڈ کپ فاتح ہندوستانی انڈر 19 خواتین ٹیم کو 5 کروڑ روپے کا انعام
ممبئی، 3 فروری (یو این آئی) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے آئی سی...
نیشنل اسکول ہاکی کے دونوں زمروں میں جھارکھنڈ چیمپئن
اوڈیشہ، چندی گڑھ اور یوپی نے بھی اپنی طاقت دکھائی جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 3 فروری:۔ 68 ویں نیشنل اسکول...
ابھیشیک نے اپنی شاندار سنچری کا کریڈٹ اپنے سینئرساتھیوں کو دیا
ٹی 20 اننگ میں ابھیشیک کی ریکارڈ 13 چھکے سب سے تیز سنچری لگانے والے دوسرے ہندوستانی ممبئی، 3 فروری (یو...
ہندوستانی خواتین کی انڈر 19 ٹیم انگلینڈ کو نو وکٹوں سے شکست دے کر ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں
کوالالمپور، 31 جنوری (یو این آئی) پارونیکا سسودیا اور ویشنوی شرما (تین وکٹ) کی شاندار گیند بازی کے بعد ہندوستان...