Jharkhand

دشوم گرو شیبو سورین کے آشیروادکے ساتھ انڈیا الائنس حکومت بنائے گی

6views

میں دشوم گرو کی محبت اور جے ایم ایم خاندان کی حمایت سے الیکشن لڑوں گا : ڈاکٹر عرفان انصاری

جامتاڑا، ۲۵؍اکتوبر : دیہی ترقی کے وزیر ڈاکٹر عرفان انصاری پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد اپنے سرپرست، قابل احترام دشوم گرو شیبو سورین جی کی رہائش گاہ پر جاکر آشیرواد حاصل کیا۔ وزیر نے بتایا کہ گروجی نے مجھ سے بے پناہ محبت کا اظہار کیا اور مجھے جیت کا آشیرواد دیا۔ انہوں نے کہا کہ اب سیتا سورین ہمارے خاندان سے الگ ہو کر بی جے پی میں شامل ہو کر جامتاڑا سے الیکشن لڑنے جا رہی ہیں۔ اس کے ذریعے وہ ہمارے خاندان اور جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔دشوم گرو جی نے صاف کہا کہ جے ایم ایم کا پورا خاندان آپ کے ساتھ کھڑا ہے اور وہ سیٹ صرف آپ کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا، “آپ میرے بیٹے عرفان ہیں۔ ہیمنت اور آپ نے مل کر بی جے پی کو شکست دی اور دوبارہ حکومت بنائی۔ بیٹے کی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے میں نے گروجی کی خدمت میں وقت گزارا اور ان کی خدمت کرکے آشیرواد لیا۔انہوں نے آگے کہا کہ دشوم گرو کے آشیرواد کے ساتھ گرینڈ انڈیا الائنس حکومت بنانے کی قرار داد کے ساتھ میدان عمل میں آیا ہوںاور پوری امید ہے کہ پی جے پی کو شکست دے کر پھر ایک بار جھارکھنڈ ریاست کی باگ ڈور گرینڈ اندیا الائنس ہاتھ میں ہوگی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.