Sports

انڈیا اے نے انڈیا ڈی کو 186 رن سے شکست دی

21views

تنوش کوٹیان چار وکٹ، اور شمس ملانی تین وکٹ، کی شاندار گیند بازی کی بدولت انڈیا اے نے دلیپ ٹرافی کے تیسرے میچ میں فتح حاصل کی

اننت پور، 15 ستمبر (یو این آئی) تنوش کوٹیان (چار وکٹ) اور شمس ملانی (تین وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت انڈیا اے نے دلیپ ٹرافی کے تیسرے میچ کے چوتھے دن اتوار کو انڈیا ’ڈی‘ کو 186 رن سے شکست دے دی۔یہاں انڈیا ’ڈی‘ نے کل ایک وکٹ پر 63 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا، اس دوران جب ٹیم کا اسکور 30اوور میں 102 رن تھا تو یش دوبے (37) بدقسمتی سے رن آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد شمس ملانی نے دیو دت پڈیکل (1) کو بولڈ کر کے انڈیا ’ڈی‘ کو تیسرا جھٹکا دیا۔ کپتان شریاس آئیر نے رنکو بھوئی کے ساتھ مل کر کچھ دیر اننگز کو سنبھالا لیکن 47ویں اوور میں ملانی نے ایر (41) کو اپنا شکار بنا کر بڑھتی ہوئی شراکت کو توڑ دیا۔ سنجو سیمسن (40) بھی ملانی کا شکار بنے۔ سارنش جین (5) کو تنوش کوٹیان نے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد تنوش کوٹیان نے رنکو بھوئی (113) کو آؤٹ کرکے ہندوستان’ڈی‘ کی امیدوں کو تباہ کردیا۔ سوربھ کمار (22) اور ہرشیت رانا (24) رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ انڈیا ’اے‘ کے گیند بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈیا ’ڈی‘ ٹیم کو 82.2 اووروں میں 301 رن پر سمیت دیا۔انڈیا اے کی جانب سے تنوش کوٹیان نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ شمس ملانی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ خلیل احمد اور ریان پراگ نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل پرتھم سنگھ (122) اور تلک ورما (ناٹ آؤٹ 111) کے درمیان سنچری پارٹنرشپ کی مدد سے انڈیا اے نے دلیپ ٹرافی میچ کے تیسرے دن ہفتہ کو تین وکٹوں پر 380 رن پر اننگز ڈکلیئر کرکے انڈیا ’ڈی‘ کو 488 رن کا ہدف دیا تھا۔تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر انڈیا ڈی نے اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 63 رنز بنا لیے تھے۔انڈیا اے نے اپنی پہلی اننگز میں 290 رن بنائے تھے جس کے جواب میں انڈیا ڈی پہلی اننگز میں دیوی دت پڈیکل کے 92 رن باوجود 183 رن پر آل آؤٹ ہو گئی تھی۔ انڈیا اے کو پہلی اننگز میں 107 رن کی برتری حاصل تھی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.