بہتر مستقبل کے لئے پڑھنا ضروری ہے:سلما انصار اللہ
بڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیل کود بھی ضروری ہے: شگفتہ یاسمین
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 22دسمبر: رانچی، جھارکھنڈ پیراماؤنٹ پبلک ہائی اسکول نے اپنی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب منعقد کی، جو مالی ٹولاچوک، ہندپیڑھی میں واقع ہے۔ اس موقع کا افتتاح اسکول کے پرنسپل نے کیا جو طویل علالت کے بعد اسکول واپس آئے تھے۔اس تقریب میں طلباء نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر پراجیکٹس پیش کیے۔ اسکول کی نئی عمارت طلباء کو جدید اور سازگار تعلیمی ماحول فراہم کرے گی۔پیراماؤنٹ پبلک ہائی اسکول نے اپنے آپ کو رانچی میں ایک باوقار تعلیمی ادارے کے طور پر قائم کیا ہے، جو تعلیمی فضیلت کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں بھی فراہم کرتا ہے۔موقع پر مہمان خصوصی و اسکول کی پرنسپل سلما انصار اللہ نے بچوںسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہتر مستقبل کے لئے پڑھنا ضروری ہے جس سے ہم اپنے خاندان اپنے معاشرے اور اپنے ملک کا نام روشن کر سکے۔ وہیں مہمان خصوصی کے طور پر موجود بلیس انٹر نیشنل اسکول نوادہ کی پرنسپل شگفتہ یاسمین نے بھی وہاں طالبات اور ان کے والدین سے خطات کرتے ہوئے کہا کہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیل کھود بھی ضروری ہے تاک بچے صحت مند رہے اور مستقبل میں ہر مشکلات کا سامنا وہ بہتر ڈھنگ سے کرے والدین اپنے بچوں کا خاص خیال رکھیں تاکہ انہیں پڑھنے میں کسی طرح کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس موقع پر اسکول کی ڈائریکٹر سید انصاراللہ کے علاوہ سنجیم اسکول کے ڈائریکٹر محمد عرش کے علاوہ شہر کے دیگر معزز لوگ موجود تھے۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں وائس پرنسپل تحسین انصار اللہ، اساتذہ شہناز پروین، سیما آفرین، ترانہ پروین کے علاوہ دیگر اساتذہ نے بھی اہم رول ادا کیا۔