Sports

دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کی خاتون ٹیم نے انگلینڈ کو 21 رن سے دی شکست

10views

میلبورن، 14 جنوری (یو این آئی) آسٹریلیا کی خاتون ٹیم نے ایلیس پیری (60) کی شاندار بلے بازی کے بعد ایلانا کنگ (چار وکٹ) اور کنگ گارتھ (تین وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت منگل کو دوسرے ون ڈے میں انگلینڈ کو 21 رن سے شکست دے دی۔آسٹریلیا کے 180 رن کے جواب میں بیٹنگ کرنے اتری انگلینڈ کی شروعات خراب رہی، اس نے اپنا پہلا وکٹ آٹھ رن کے اسکور پر ٹیمی بیومونٹ (تین) کے طور پر گنوا دیا۔بیومونٹ نے گارتھ کو ایل بی ڈبلیو کیا۔اس کے بعد مایا بوچیئر (17) کو بھی کم گارتھ نے آؤٹ کرکے پویلین کی راہ دکھائی۔ اس کے بعد کپتان ہیدر نائٹ اور نیٹ سائبر برنٹ نے اننگز کو مستحکم کرنے کی کوشش کی۔ 16ویں اوور میں ایشلے گارڈنر نے ہیدر نائٹ (18) کو اپنی ہی گیند پر کیچ آؤٹ کرکے پویلین بھی دیا۔ اگلے ہی اوور میں الانا کنگ نے ڈینیئل وائٹ (0) کو آؤٹ کر کے آسٹریلیا کو چوتھی کامیابی دلائی۔ 23ویں اوور میں 84 کے اسکور کے ساتھ کنگ نے نیٹ سائبر برنٹ (35) کو بھی اپنا شکار بنایا۔ 36ویں اوور میں گارتھ نے ایلس کیپسی کو ایل بی ڈبلیو کر کے میچ پر آسٹریلیا کی گرفت مضبوط کر دی۔ انگلینڈ کی جانب سے ایمی جونز نے ناٹ آؤٹ 47 رن کی اننگز کھیلی۔ میگن شٹ نے 49ویں اوور کی پہلی گیند پر لارین بیل (1) کو آؤٹ کر کے انگلینڈ کی اننگز 159 پر سمیٹ دیا۔آسٹریلیا کی جانب سے کم گارتھ نے تین وکٹ حاصل کئے۔ الانا کنگ نے چار وکٹ حاصل کئے۔ ایشلے گارڈنر نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل آج انگلینڈ کی خاتون ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کرنے اتری آسٹریلیا کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے 43 کے اسکور پر اپنے دو وکٹ گنوادیئے۔ ایلیسا ہیلی 29 اور فوبی لیچ فیلڈ 29 رن بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ اس کے بعد آسٹریلیا کے وکٹ وقفے وقفے سے گرتے رہے۔ تاہم، اس دوران ایلس پیری ایک سرے کو تھامے کھڑی رہیں۔ بیتھ مونی (12)، اینابیل سدرلینڈ (11) اور الانا کنگ (13) رن بناکر آؤٹ ہوئیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایلیس پیری نے سب سے زیادہ اسکور (60) بنایا۔ وہ 29ویں اوور میں کیپسی کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہو ئیں۔ انگلینڈ کے بالنگ اٹیک کے سامنے آسٹریلیا نے اپنے آخری سات وکٹ 34 رن جوڑ کر گنوا دیئے۔ آسٹریلیا کی پوری ٹیم 44.3 اوورز میں 180 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔انگلینڈ کی جانب سے سوفی ایکلسٹون نے چار وکٹ حاصل کئے۔ ایلس کیپسی نے تین وکٹ۔ لورا بیل نے دو بلے باز اور لارین فائنڈلر نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.