International

اسرائیل لبنان جنگ بندی تجویز میں نیٹو فوج نہیں مغربی ملکوں کی فوج کی لبنان آمد کا مطالبہ

52views

نیو یارک 17 نومبر (ایجنسی) اسرائیل اور لبنان میں جنگ بندی کے لیے امریکی مسودے میں یہ شامل نہیں ہے کہ اسرائیل کو لبنان میں نقل و حرکت کی اجازت ہو گی۔ نہ ہی نیٹو افواج کو لبنان میں رکھنے کی شرط پیش کی گئی ہے۔ اس امر کا اظہار ‘ العربیہ ‘ کی رپورٹ میں کیا گیا ہے ۔اس رپورٹ کے مطابق البتہ یہ اہم اور زیر بحث نکتہ ضرور موجود ہے کہ مغربی ممالک کی فوج جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کی مانیٹرنگ کے لیے لبنان کی سرزمین پر رکھی جائے گی۔ جو اقوام متحدہ کی قرار داد نمبر 1701 پر عمل کی صورت حال پر نظر رکھے گی۔’العربیہ، نے اپنی رپورٹ میں لبنانی پارلیمنٹ کے سابق سپیکر نبیہ مصطفی بیری کے حوالے سے رپورٹ کرتے ہوئے بین عرب اخبار شرق الاوسط کی رپورٹ سے استفادہ کیا ہے۔واضح رہے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 2006 میں اپنی قرارداد نمبر 1701 منظور کی تھی۔ مگر اسرائیل اور حزب اللہ دونوں نے اس قرار داد پر پوری طرح عمل نہیں کیا ہے۔ رپورٹ میں بیری کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ جنگی تباہی کے خاتمے کے لیے گرد و پیش میں مثبت ماحول ضروری ہے۔ لیکن مغربی ملکوں کی فوج کی لبنان میں موجودگی ہمارے لیے قابل قبول نہیں ہو سکتی ہے۔خیال رہے اسرائیل کی اس لبنان میں جاری جنگ کے نتیجے میں اب تک لبنان کو کم از کم ساڑھے آٹھ ارب ڈالر کا مالی نقصان ہو چکا ہے ۔ اتفاق سے عالمی بنک نے یہ رپورٹ جنگ بندی کے لیے جاری تبادلہ خیال اور تجاویز سے پہلے ہی مرتب کر دی ہے۔ تاہم غزہ میں ایک سال سے جاری اسرائیلی جنگ اور لبنان میں جنگی یلغار کے بدلے میں اسرائیلی معاشی نقصان اس کے علاوہ ہے جس کا شرق الاوسط نے حوالہ نہیں دیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل اپنی فضائیہ کے لیے لبنان کی مانیٹرنگ جاری رکھنے پر اصرار کر رہا ہے تاکہ اس کے جنگی جہاز لبنانی فضاؤں میں موجود رہیں تاکہ جب خطرہ محسوس کریں حملہ کر سکیں۔ لیکن لبنان اسے قبول نہیں کر رہا ہے۔اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان 8 اکتوبر 2023 سے جاری جھڑپوں کو رکوانے میں امریکی نمائندے آموس ہوچیسٹین ناکام ہو چکے ہیں۔ اب پھر ان کی اسی مقصد کے لیے بیروت آمد کی توقع کی جارہی ہے۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں وہ اسرائیلی حکام سے بھی اس موقع پر تبادلہ خیال کے لیے اسرائیل جائیں گے یا نہیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.