چنڈی گڑھ میئر الیکشن میں دھاندلی کے خلاف آئے سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے پر کانگریس لیڈر راہل گاندھی کا جو رد عمل سامنے آیا ہے، اس میں پی ایم مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ ارم ’ایکس‘ پر کیے گئے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ بی جے پی کے ذریعہ جمہوریت کے قتل کی سازش میں انل مسیح صرف مہرا ہے، پیچھے مودی کا چہرہ ہے۔
लोकतंत्र की हत्या की भाजपाई साजिश में मसीह सिर्फ ‘मोहरा’ है, पीछे मोदी का ‘चेहरा’ है।
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) February 20, 2024
دراصل سپریم کورٹ نے آج ریٹرننگ افسر کے ذریعہ بی جے پی امیدوار کو کامیاب قرار دیے جانے کو خارج کرتے ہوئے عآپ کونسلر کلدیپ کمار کو چنڈی گڑھ میونسپل کارپوریشن کا میئر اعلان کر دیا۔ اس کے بعد عآپ اور کانگریس کے سرکردہ لیڈران کی جانب سے بی جے پی اور اس کی اعلیٰ قیادت کو لگاتار نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کا استقبال کرتے ہوئے کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے بھی مودی پر حملہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے جمہوریت کو تاناشاہ بی جے پی کی جکڑ سے بچایا ہے، جس نے گندے انتخابی ہیرا پھیری کا سہارا لیا۔ چنڈی گڑھ میئر الیکشن میں جو کچھ ہوا وہ جمہوریت کو کچلنے کی مودی-شاہ کی ناپاک سازش کا ایک چھوٹا سا حصہ محض ہے۔ سبھی ہندوستانیوں کو ہمارے آئین پر اس حملے کا اجتماعی طور سے مقابلہ کرنا چاہیے۔ کبھی نہ بھولیں کہ 2024 کے لوک سبھا انتخاب میں ہماری جمہوریت چوراہے پر ہوگی۔
The Supreme Court has saved Democracy from the fangs of an autocratic BJP, which resorted to dirty election manipulation.
The institutional sabotage in the #ChandigarhMayorPolls is only a tip of the iceberg in Modi-Shah’s devious conspiracy to trample Democracy.
All Indians…
— Mallikarjun Kharge (@kharge) February 20, 2024
واضح رہے کہ انڈیا اتحاد کے میئر عہدہ کے امیدوار کلدیپ کمار نے 30 جنوری کو ہوئے چنڈی گڑھ میئر الیکشن کے دوران ریٹرننگ افسر انل مسیح کے خلاف مبینہ طور پر بیلٹ پیپر کو خراب کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔ کلدیپ کمار نے ریٹرننگ افسر پر ووٹ شماری کے عمل میں دھوکہ دہی اور جعلسازی کا سہارا لینے کا الزام عائد کیا تھا۔