West Bengal

’’میں اسے گھر سے گھسیٹ کر سڑک پر مار دوں گا۔۔۔‘‘

63views

بی جے پی کے سابق ریاستی صدر دلیپ گھوش کے متنازعہ بیان کے بعد ترنمول کانگریس کا احتجاج

کلکتہ 22مارچ(یواین آئی)تنازع کے درمیان رہنے والے بی جے پی کے سابق ریاستی صدر دلیپ گھوش ایک بار پھر اپنے متنازع بیان کی وجہ سے سرخیوں میں ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ اگر کوئی اس کے ساتھ سیاست کے نام پر بدتمیزی کرے گا تو وہ اس کے گھر میں گھس کر ماریں گے یا گھر سے چوراہے پر گھسیٹ کر ماریں گے۔ان کے اس بیان کے بعد ترنمول کانگریس کے کارکنان ان کے گھڑکپور گھر کے باہر احتجاج کررہے ہیں۔ترنمو ل کانگریس کے کارکنان کا مطالبہ ہے کہ گھوش کو اپنا تبصرہ واپس لینا چاہیے۔ سابق ممبر پارلیمنٹ کو سب کے سامنے معافی مانگنی چاہیے۔۔ احتجاج کی قیادت ترنمول کانگریس کے مغربی مدنی پور ضلع کے نائب صدر دیباشیس چودھری نے کی وہیں دوسری طرف مظاہرے کی اطلاع ملتے ہی بی جے پی لیڈر اور کارکنان سابق ایم پی اور سابق ریاستی بی جے پی صدر کے گھر پہنچ گئے۔ نعرے بازی اور جوابی نعروں سے وہاں کشیدہ صورتحال پیدا ہوگئی۔ تاہم بی جے پی لیڈر اس وقت گھر پر نہیں ہیں۔دلیپ گھوش کھڑگپور میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 6 میں ایک سڑک کا افتتاح کرنے گئے تھے۔ ان کے خلاف مقامی لوگوں نے احتجاج کیا۔ زیادہ تر خواتین احتجاج میں آگے تھیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ سابق ممبر پارلیمنٹ سڑک کا افتتاح کیوں کررہے ہیں؟ بہت سے لوگوں نے یہ بھی شکایت کی کہ جب وہ ایم پی تھے تو انہیں علاقے میں نہیں دیکھا گیا۔ ایک عورت نے دلیپ سے پوچھا، آپ اچانک سڑک کا افتتاح کرنے کیوں آگئے؟ آپ کو دوسرے وقت نظر نہیں آتے۔دلیپ نے جواب دیاکہ،میں نے پیسے دئیے۔ کسی کے باپ کے پیسے نہیں۔ خاتون نے سابق رکن پارلیمنٹ کے تبصروں پر احتجاج کیا۔ اس نے کہا باپ کی بات کیوں کر رہے ہو؟ سابق رکن پارلیمنٹ نے اپنی آواز میں زور دیتے ہوئے کہا کہ میں چودہ لوگوں کو اٹھاؤں گا۔ جب ہنگامہ شروع ہوا تو دلیپ نے تبصرہ کیا، تم بہت زیادہ شرارت کر رہے ہو، میں نے تمہیں پیسے دئیے ہیں، میں بھکاری پارٹی نہیں ہوں، میں شور نہیں کروں گا، میں تمہیں خاموش کر دوں گا۔بی جے پی لیڈر کے تبصرے کے بعد ضلع کے سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی۔ ترنمول کی طرف سے بتایا گیا کہ اگر دلیپ معافی نہیں مانگتے ہیں تو ان کے کارکن جہاں بھی جائیں گے احتجاج کریں گے۔ ہفتہ کی صبح، کھڑگپور شہر میں عوامی رابطہ کے دوران انہوں نے کہاکہ میں جو کچھ کہا وہ سب ٹھیک ہی تھے۔میں کھڑگپور میں کھڑا ہوں اور کہہ رہا ہوں کہ اگر کوئی اس طرح کی گالی گلوچ کرنے آئے، جو بھی پارٹی سے تعلق رکھتا ہے، میں اسے گھر سے گھسیٹ کر سڑک پر مار دوں گا۔،چاہے وہ کتنا ہی بڑا لیڈر کیوں نہ ہو۔ دلیپ گھوش کسی کے باپ کی پرواہ نہیں کرتے۔ کسی کی زمینداری میں قدم نہیں رکھتا۔ترنمول کانگریس کی خواتین کارکنوں نے ہفتہ کو کھڑگپور میں جلوس نکال کردلیپ کے خلاف نعرے لگائے گئے ہیں۔ بی جے پی لیڈر کے بنگلے کے سامنے احتجاج کے بارے میں، ترنمول کونسلر اور وارڈ نمبر 6 کے سابق ممبر اسمبلی پردیپ سرکار نے کہاکہ ترنمول کانگریس نے چوڑیاں نہیں پہن رکھی ہیں۔ دلیپ گھوش کو کچھ بھی کہنے سے پہلے دو بار سوچنے دیں۔۔تاہم، مقامی بی جے پی قیادت نے پردیپ کے چوڑی والے تبصرے پر سوالات اٹھائے ہیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.