Jharkhand

گدھور میں پیامِ انسانیت کانفرنس و جلسہ دستار بندی کی تقریب منعقد

24views

ہندوستان کی آزادی میں مدارس نے اہم کردار ادا کیا:عبداللہ سالم چترویدی

ہندوؤں اور مسلمانوں کو مذہب کے نام پر تقسیم کرنا درست نہیں: سچیدانند پانڈے

جدید بھارت نیوز سروس
چترا، 10فروی: امداد العلوم امدادیہ، انگلش میڈیم اسکول، رتن پور، ضلع چترا کے بلاک گدھور میں پیام انسانیت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر 26 حفاظ کرام کی دستار بندی ہوئی۔ جلسے کا آغاز قاری سکندر نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ اس موقع پر ہندوستان کے سب سے بڑے علمائے کرام اور شوریٰ عزام پہنچے اور ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ جلسہ کی صدارت حضرت مولانا مفتی نذر توحید، مہتمم مدرسہ رشید العلومچتر ا اور رکن مسلم پرسنل لاء نے کی۔ پروگرام کی نظامت مدرسہ کے مہتمم مولانا عمر فاروق کررہے تھے۔ جلسہ میں سب سے پہلے عبداللہ سالم قمر چترویدی کا خطاب ہوا۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مدرسہ نہ صرف تربیت گاہ ہے بلکہ مدرسہ نے ہندوستان کی آزادی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔ اس بات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ اس موقع پر شہید جئے منگل پانڈے کی اولاد سچیدانند پانڈے نے کہا کہ مذہب سب کا پیارا ہے۔ آج مذہب کے نام پر کچھ مذاہب کے ٹھیکیدار ہندو اور مسلمانوں کو بانٹنے کا کام کرتے ہیں۔ جو کہ نہیں ہونا چاہیے، اپنے خطاب میں مفتی ثناء اللہ قاضی شریعت ہزاری باغ نے کہا کہ تعلیم ہر موقع پر مفید ہے، اس لیے ہر گاؤں اور شہر میں اسکول اور مدرسے ہونے چاہئیں تاکہ بچے اچھی تعلیم حاصل کر سکیں۔ جلسہ میں جھارکھنڈ کے مختلف اضلاع سے بڑی تعداد میں لوگ پروگرام میں جمع ہوئے۔ اس موقع پر اقلیتی مورچہ بی جے پی کے ضلع صدر مولانا محفوظ الرحمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ گدھور کی سرزمین پر یہ پہلا جلسہ ہے۔جس نے پورے بلاک کو رونق بخشی ہے۔مدرسہ کے ناظم حافظ منہاج رشیدی اور محمد قاری حسن امام شکیبی نے کہا کہ ہمارے مدرسہ میں بہت سی بنیادی ضروریات ہیں اس لیے حکومت اور عوام الناس سے اپیل کرتا ہوں کہ اس طرف توجہ دیں۔ مدرسہ کے خیر خواہ اور استاد ارجن پرساد دانگی نے تعاون کا یقین دلایا۔ جلسہ میں شاعر اسد اعظمی، شاعر جمال کوڈرماوی، مولانا شکیل ہزاری باغ، مولانا ابدال چترا، جے ای ای پی کے سابق رکن رام لکھن دانگی،ریٹائرڈ اساتذہ دیوچرن دانگی، ستیندر کشواہا، بیجناتھ دانگی، مہیندر رام، نرملا دیوی، جیپ کے رکن چندر دیو گوپ، بنود پاسوان، وجے بھارتی، راجو لال ورما، امرناتھ دانگی، شکور انصاری، شمس الدین انصاری، مولانا غلام مصطفیٰ، معراج انصاری، محمد رزاق انصاری، محمد سلام انصاری، حافظ محمد فاروق، توقیر انصاری، محمد صداب سمیت کئی معززین اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.