جدید بھارت نیوز سروس
رام گڑھ،5فروری:۔ ابوا ہاؤسنگ اسکیم کے تحت بدھ 5 فروری کو ڈپٹی کمشنر چندن کمار کی ہدایات کے مطابق ضلع کے تمام بلاکس کی مختلف پنچایتوں میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ ہاؤسنگ پروگرام منعقد کیے گئے۔ ابوا رہائش منصوبہ کے تحت منتخب مستفیدین کو فوائد فراہم کرنے کے بعد جمعرات کو ضلع کی مختلف پنچایتوں میں رام گڑھ ایم ایل اے ممتا دیوی، مانڈو ایم ایل اے نرمل مہتو، ڈپٹی کمشنر رام گڑھ چندن کمار، ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر رابن ٹوپو، ضلع کونسل کی صدر سدھا دیوی اور دیگر عوامی نمائندوں کی موجودگی میں 600 مکانات سے فائدہ اٹھانے والوں کو مکانات سونپی گئی۔ مکانات سونپنے کے موقع پر مستفید افراد نے رام گڑھ ضلع انتظامیہ اور حکومت کے اس اقدام کی تعریف کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ابوا رہائش منصوبہ کے تحت رام گڑھ ضلع نے مالی سال 2023-24 میں کل 4236 مکانات کا ہدف حاصل ہوا تھا، استفادہ کنندگان کا انتخاب کیا گیا اور 4236 مکانات کی منظوری دی گئی۔ جس کے تحت پہلی قسط میں 30000، دوسری قسط میں 50000، تیسری قسط میں 100000، چوتھی قسط میں 20000کی رقم کی ادائیگی کرتے ہوئے مالی سال 2023-24 میں مستحقین کو 50 کروڑ 1 لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی۔ ضلع کی مختلف پنچایتیں، جیسے گولابلاک کے تحت بندہ پنچایت، چترپور بلاک کے تحت بھوچنگڈیہہ پنچایت، دلمی بلاک کے تحت سکنی پنچایت، رام گڑھ بلاک کے تحت بارلونگ پنچایت، مانڈو بلاک کی منڈوڈیہہ پنچایت، پتراتو بلاک کی لبگا پنچایت میں 600 مستفیدین کو مکانات سونپی گئی۔ اس کے ساتھ ہی، مالی سال 2024 – 25 میں، رام گڑھ ضلع کو کل 6763 مکانات کا ہدف ملا ہے جس میں 5780 مکانات کو اہل استفادہ کنندگان کا انتخاب کرکے منظوری دی گئی ہے۔
22
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
جھارکھنڈ حکومت غوطہ خوروں کو تربیت فراہم کرے گی اور انہیں اعزازیہ بھی دے گی
چیف سکریٹری کی صدارت میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے متعلق ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ میں فیصلہ جدید بھارت نیوز سروسرانچی،...
سکنڈری اور انٹرمیڈیٹ امتحان کیلئے سنٹر سپرنٹنڈنٹس کےساتھ ڈی سی کی میٹنگ
بدعنوانی سے پاک ماحول میں امتحان کا ہو اختتام، ایسا انتظام ہو: ڈی سی جدید بھارت نیوز سروسرانچی،5؍فروری:ضلع مجسٹریٹ نیز ڈپٹی...
جین سماج کے ایک وفد نے شیبو سورین سے ملاقات کی
جدید بھارت نیوز سروسرانچی،5فروری:۔آج 5 جنوری 2025 کوجین برادری کے ایک وفد نےدیشوم گرو اور جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ...
جھارکھنڈ میں نئے ڈی جی پی کی تقرری پر بابولال مرانڈی کا ریاستی حکومت پر سخت حملہ، کہا!
ڈی جی پی کی تقرری منسوخ کر انوراگ گپتا کی مدت کار کی سی بی آئی جانچ ہو جدید بھارت...