International

حزب اللہ کی حیفا میں فوجی اڈے پر بمباری

77views

لبنان میں ہلاکتوں کی تعداد 1,552 ہوگئی

بیروت 24 اکتوبر (ایجنسی)فرانسیسی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی تیار کردہ ایک رپورٹ کے مطابق 23 ستمبرکو اسرائیل کی جانب سے ملک میں خاص طور پر اس کے جنوب اور مشرق اور بیروت کے جنوبی علاقے میں اپنی فضائی مہم تیز کرنے کے بعد سے لبنان میں کم از کم 1,552 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔لبنانی وزارت صحت نے سوموار پیر کے روز بتایا کہ ایک دن میں لبنان پر اسرائیلی دشمن کے حملوں میں 63 افراد ہلاک ہوئے ، جن میں حریری ہسپتال کے آس پاس کے علاقے پر اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے 18 افراد بھی شامل ہیں جن میں چار بچے بھی تھے۔کل منگل کی شام حزب اللہ نے حیفا کے جنوب میں ایک اسرائیلی فوجی اڈے پر ڈرون کے ساتھ بمباری کا دعویٰ کیا۔ حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے “منگل کی شام مقامی وقت کے مطابق 06:55 پرحیفا کے جنوب میں ’ایلیاکیم‘ بیس پر حملہ آور ڈرون کے اسکواڈرن کے ساتھ ایک فضائی حملہ کیا”۔ حزب اللہ نے منگل کے روز یکے بعد دیگرے بیانات میں لبنانی قصبوں کے اندر اور سرحد کے اس پار سات اسرائیلی مرکاوا ٹینکوں کو نشانہ بنانے کا بھی اعلان کیا۔حزب اللہ نے ایک بیان میں یہ بھی اعلان کیا کہ اس کے ارکان نے لبنانی فضائی حدود میں اسرائیلی ہرمز 450 ڈرون کا مقابلہ کیا اور اسے پسپا کردیا گیا۔اسرائیلی جنگی طیارے لبنان کے مختلف علاقوں پر اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، جب کہ حزب اللہ اسرائیل کی جانب میزائل داغ رہا ہے۔محاذ جنگ کی تازہ ترین پیش رفت کے مطابق اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے لبنان سے اسرائیل کی طرف داغے گئے تقریباً 10 میزائلوں کی نگرانی کی اور ان میں سے بیشتر کومار گرایا گیا۔ منگل کو فوج کے پریس آفس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی اسرائیل میں نیوٹ مورڈیچائی قصبے کے قریب اس وقت سائرن بجائے گئے جب علاقے میں ایک راکٹ گرا۔العربیہ اور الحدث کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ شمالی اسرائیل کے علاقے الجلیل میں نہاریہ اور اس کے اطراف میں میزائل داغے گئے۔لبنان سے اسرائیل کے شمال میں داغے گئے میزائل کے نتیجے میں منگل کو چھ اسرائیلی زخمی ہوگئے جن میں سے بعض کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔ اسرائیلی چینل 13 نے آج اطلاع دی ہے کہ “لبنان سےکی جانے والی گولہ باری کے بعد بالائی الجلیل میں کبوتز نیوٹ مارکادی کے علاقے میں تین شہری شدید زخمی اور تین معمولی زخمی ہوئے”۔انہوں نے مزید کہا کہ “لبنان سے نیوٹ مورڈیچائی کے علاقے تک تقریباً 10 میزائلوں کے داغے جانے کا پتا چلا ہے۔ ان میں سے بعض کو مار گرایا گیا “،عبرانی ٹی وی چینل نے کہا کہ “لبنان سے تقریباً 30 لانچنگ آپریشنز کے نتیجے میں نہاریہ اور مغربی الجلیل میں سائرن بھی سنے گئے”۔قبل ازیں اسرائیلی فوج نے اعلان کیا تھا کہ اس کے جنگی طیاروں نے بیروت میں حزب اللہ کی بحری فوج کے مرکزی اڈے کو نشانہ بنانے کے علاوہ اس تنظیم سے تعلق رکھنے والے دیگر مراکز، ہتھیاروں کے ڈپو اور کمانڈ سنٹرز کو بھی نشانہ بنایا۔منگل کے روز فوج کے پریس آفس کے بیان میں کہا گیا ہے: “اسرائیلی فضائیہ نے بیروت میں ہتھیاروں کے ڈپوز، حزب اللہ کے کمانڈ سینٹرز اور دیگر اہداف پر حملہ کیا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.