یروشلم، 22 ستمبر (یو این آئی) لبنانی تحریک حزب اللہ نے شمالی اسرائیل کے رامات ڈیوڈ ایئربیس پر حملہ کیا، جو اکتوبر 2023 میں تنازعہ شروع ہونے کے بعد حزب اللہ کا اسرائیل میں سب سے دور افتادہ نشانہ ہے اور اس سمت میں پہلی بار میزائل داغا گیا ہے۔الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں حزب اللہ کے بیان کے حوالے سے کہا کہ یہ لبنان کے مختلف علاقوں اور عام شہریوں کی ہلاکت کا جواب ہے۔17 اور 18 ستمبر کو لبنان کے مختلف علاقوں میں مواصلاتی آلات بشمول پیجرز اور ریڈیوز، واکی ٹاکی میں دھماکہ ہوا تھا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 37 افراد ہلاک اور 3000 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ مہلوکین میں لبنان میں ایرانی سفیر مجتبیٰ امانی بھی شامل ہیں۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ بیک وقت ہزاروں آلات کے پھٹنے کی وجہ کیا تھی۔ حزب اللہ، لبنانی حکومت اور ایران نے ان دھماکوں کا الزام اسرائیل پر عائد کیا ہے۔ اسرائیلی حکام نے ان میں ملوث ہونے کی نہ تو تصدیق کی ہے اور نہ ہی تردید کی ہے۔ روسی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان ماریا زاخاروا نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے لبنان میں جو کچھ ہوا اسے دہشت گردی کی ایک بھیانک کارروائی اور بڑے تنازعے کو بھڑکانے کی کوشش قرار دیا ہے۔
157
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
پاکستانی ہندوؤں اور سکھوں کی استھیاں گنگا میں بہائی جائیں گی
400 استھیوں کے ساتھ ایک وفد پاکستان سے بھارت پہونچا امرتسر، 4 فروری:۔ (ایجنسی) ہندو مذہب کا ایک وفد پاکستان میں...
چین سے درآمد کی جانے والی اشیا پر 10 فیصد اضافی ٹیرف
چین، کناڈا، میکسیکو نے امریکی ٹیرف اقدام کی شدید مخالفت کی بیجنگ/میکسیکو/کناڈا، 2 فروری (یو این آئی) چین، کناڈا اور...
غزہ کے شہریوں کا ٹرمپ کی نقل مکانی کی تجویز پر احتجاج
غزہ، 2 فروری (یو این آئی) غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہریوں نے ہفتہ کو سڑکوں پر اتر کر یہاں...
غزہ سے 64 لاشیں برآمد، سول ڈیفنس نے سنگین انسانی بحران کا دیا انتباہ
غزہ، 2 فروری (یو این آئی) غزہ کے سول ڈیفنس نے ہفتے کے روز فلسطینی علاقے میں سنگین انسانی حالات...