Jharkhand

وزیر صحت بننا گپتا نے 29.36 کروڑ روپے کی کل 154منصوبوں کی سنگ بنیاد رکھا

24views

جمشیدپور ۶ ؍اکتوبر(راست)وزیر صحت بننا گپتا نے شہری ترقیات اور ۱۵ویں مالیاتی کمیشن کے مد سے 29.36 کروڑ روپیے رقم کی کل ۱۵۴ منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ شہری ترقیاتی اور ۱۵ویں مالیاتی کمیشن کے مد سے جمشیدپور نوٹیفائڈ ایریا کمیٹی ،مانگو نگر نگم کے ذریعے 29.36کروڑ روپیے رقم کی کل ۱۵۴ منصوبوں کی سنگ بنیاد کدما میں اپنے ہاتھوں رکھی ۔ جمشیدپور پور مغربی اسمبلی حلقہ سے شناخت شدہ منصوبوں میں سڑک، نالی،کلوٹ،فیور،بلاک شاہ راہ، پیخانے کی تعمیر وغیرہ منصوبہ شامل ہیں ۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے کہا کہ جمشیدپور مغربی اسمبلی حلقہ کے لوگوں کو بہتر اور کولیٹی شعوریات مہیا کرانا میری اولیت ہے ۔ بجلی پانی کے ساتھ صحت مراک بھی شہریوں کو ملے اس کے لیے نئے منصوبوں کو بنا کر علاقہ کی ترقی کر رہا ہوں ۔ اس موقع پر نگر نگم کے اعلیٰ عہدے دار بھی موجود تھے ۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.