National

ہریانہ: دشینت چوٹالہ نے گورنر کے نام خط تحریر کیا، فلور ٹیسٹ کا مطالبہ

128views

چنڈی گڑھ: ہریانہ میں جاری سیاسی ہلچل کے درمیان سابق نائب وزیر اعلیٰ دشینت چوٹالہ نے گورنر کے نام خط تحریر کر کے اسمبلی میں خصوصی اجلاس طلب کرنے اور فلور ٹیسٹ کرائے جانے کا مطالبہ کیا۔ دشینت چوٹالہ نے واضح کیا کہ وہ موجودہ حکومت کی حمایت نہیں کرتے اور ہریانہ میں کسی دوسری جماعت کی جانب سے حکومت سازی کے لئے دروازے کھلے ہیں۔

خیال رہے کہ ہریانہ کی موجودہ نائب سنگھ سینی کی حکومت اس وقت سے سیاسی بحران کا سامنا کر رہی ہے، جب سے تین آزاد ارکان اسمبلی نے حکومت سے اپنی حمایت واپس لے لی۔ تینوں نے حکومت سے حمایت واپس لیتے ہوئے کانگریس کو حمایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے بعد سے ہی موجودہ حکومت پر خطرے کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔

ہریانہ میں فی الحال 88 ارکان اسمبلی ہیں۔ بی جے پی کے پاس 40، کانگریس کے پاس 30، جے جے پی کے پاس 10 ایچ ایل پی اور آئی این ایل ڈی کے پاس ایک ایک رکن اسمبلی ہے۔ دشینت چوٹالہ کا مطالبہ ہے کہ گورنر نائب سنگھ سینی حکومت کو اسمبلی میں فلور ٹیسٹ کے لئے طلب کیا جائے گ

ہریانہ میں اپوزیشن لیڈران کو یہ ثابت کرنے کے لئے کہ ریاستی حکومت اقلیت میں ہے، اسے اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنا ہوگی۔ کانگریس نے مارچ میں ہی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی تھی، لہذا تکنیکی طور پر فی الحال اسمبلی میں کوئی قرارداد پیش نہیں کی جا سکتی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.