International

بنگلہ دیش میں اگلے برس سات جنوری کو عام انتخابات کرائے جائیں گے

284views

بنگلہ دیش میں، بارہویں پارلیمانی انتخابات، سات جنوری 2024 کو کرائے جائیں گے۔ اعلیٰ انتخابی کمشنر، قاضی حبیب الاول نے کل شام ڈھاکہ میں پولنگ سے متعلق پروگرام کا اعلان کیا۔

کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 30 نومبر ہے۔ کاغذات کی جانچ پڑتال، یکم دسمبر سے چار دسمبر کے درمیان کی جائے گی جبکہ امیدوار 17 دسمبر تک اپنا نام واپس لے سکتے ہیں۔

اعلیٰ انتخابی کمشنر نے اس دوران سبھی سرکاری پارٹیوں پر زور دیا کہ وہ انتخابی عمل میں شامل ہیں۔ ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے، انھوں نے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کی غرض سے سبھی ضروری اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اپوزیشن بنگلہ دیش نیشلسٹ پارٹی اور دیگر ہم خیال پارٹیوں کی جانب سے موجود حکومت کے استعفے کے لیے اپنے ایک نکاتی مطالبہ پر زور دینے کے مقصد سے 48 گھنٹے کی جاری گھیرا بندی کے دوران، انتخابی کمیشن نے یہ اعلان کیا ہے۔

انتخابی کمیشن کی یہ آئینی ذمہ داری ہے کہ وہ موجودہ حکومت یا پارلیمنٹ کی مدت ختم ہونے کے دن، یعنی 29 جنوری 2024 تک اگلے عام انتخابات مکمل کرلے۔

بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ کو “JATIYA-SANGSAD” کہا جاتا ہے اوریہ بنگلہ دیش کا بالا ترین قانون ساز ادارہ ہے۔ بنگلہ دیش کی موجودہ پارلیمنٹ میں 350 سیٹیں ہیں جن میں سے 50 سیٹیں خاص طور پر خواتین کے لیے ریزرو ہیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.