
جدید بھارت نیوز سروس
مدھوپور، ۱۹؍ فروری: 14049 اپ گڈا دہلی ایکسپریس ٹرین میں سفر کرنے والے مسافروں کو اس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب 14049 اپ گڈا دہلی ایکسپریس ٹرین مدھو پور پلیٹ فارم نمبر 3 پر پہنچی اور سامنے سے سفر کرنے والے مسافروں نے دروازہ نہیں کھولا ،جس کی وجہ سے مدھو پور اسٹیشن سے مہا کمبھ جانے والے مسافروں کو ٹرین میں سوار ہونے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ مہا کمبھ جانے والے مسافروں کے لیے اس وقت ٹرین میں سفر کرنا بہت مشکل ہو گیا ہے۔ حالت اتنی خراب ہے کہ نہ تو پلیٹ فارم پر کھڑے ہونے کی جگہ ہے اور نہ ہی ٹرین میں بیٹھنے یا کھڑے ہونے کے لیے جگہ ہے۔ ہجوم اتنا ہے کہ لوگ ایک دوسرے پر چڑھ کر سفر کرنے پر مجبور ہیں ،لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ کوئی ایک دوسرے کے مسائل سمجھنے کو تیار نہیں۔ سیٹیں نہ ملنے سے مسافروں کا غصہ اس قدر بڑھ رہا ہے کہ وہ زبردستی ٹرین کے دروازے بند کر رہے ہیں۔ اس افراتفری کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ اسی مناسبت سے مدھوپور ریلوے اسٹیشن پر ریلوے اسٹیشن منیجر ایس کے پاٹھک، ٹی آئی روی شیکھر، سی ٹی آئی امردیپ کمار، آر پی ایف انسپکٹر ہریندر کمار سنگھ، سب انسپکٹر دھرمیندر پرساد، سب انسپکٹر راما شنکر پرساد، جی آر پی ایس اور مقامی پولیس، سینئر ٹی ای، ٹی ٹی آئی ریلوے کے اہلکار مدھو مہا پور سٹیشن پر جانے والے یاتریوں کی مدد کر رہے ہیں۔
