Jharkhand

تعلیم سے ہی سماج اور ملک کی ترقی ممکن:کالی چرن سنگھ

5views

چترا،5فروری:۔ چترا ضلع کے کانہاچٹی بلاک میں پہلا ایکلوبیہ ماڈل رہائشی اسکول چارو میں مقامی رکن پارلیمنٹ کالی چرن سنگھ اور لوجپا رکن اسمبلی کے ذریعہ افتتاح کیا گیا۔ اس افتتاحی پروگرام میں چترا لوک سبھا علاقہ کے رکن پارلیمنٹ کالی چرن سنگھ، چترا رکن اسمبلی جناردن پاسوان، سمریا رکن اسمبلی اجول داس سمیت کئی معزز لوگ موجود تھے۔ رکن پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی نے پھیتا کاٹ کر اسکول کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ضلع پریشد نائب صدر برجو تیواری، پرمکھ اندو کماری، مکھیا روینا دیوی، ڈی آر ڈی اے ڈائریکٹر الکا کماری، ضلع بہبود افسر ششیر کمار پنڈت، زونل افسر منوج کمار گوپ، بی ڈی او سنیل پرکاش، راجیندر رام، سبودھ سنگھ سمیت کئی افسران اور مقامی عوامی نمائندہ موجود تھے۔ اسکول کی پرنسپل سرشٹی بارلااور ہمالیہ داس نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ رکن اسمبلی کالی چرن سنگھ نے کہا کہ یہ اسکول علاقہ کے آدیواسی اور محروم طبقہ کے بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرے گا۔ انہوں نے حکومت کے ذریعہ چلائے جا رہی منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم سے ہی سماج اور ملک کی ترقی ممکن ہے۔ رکن اسمبلی جناردن پاسوان اور اجول داس نے بھی اسکول کے افتتاح کو تعلیمی شعبہ میں ایک بڑا قدم بتایا اور طلباء کے بہتر مستقبل کے لئے نیک خواہشات دی۔ اسکول احاطہ میں بچوں نے ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے، جسے مہمانوں نے سراہا۔ تقریب کے آخیر میں مہمانوں نے اسکول احاطہ کا معائنہ کیا اور ضروری سہولیات کا جائزہ لیا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.