International

فرانس یوکرین کو میراج 2000 لڑاکا طیارے فراہم کرے گا

96views

پیرس، 8 اکتوبر (یو این آئی) فرانس اگلے سال کی پہلی سہ ماہی میں یوکرین کو زمین سے زمین پر مار کرنے والے ہتھیاروں سے لیس میراج 2000 لڑاکا طیارے فراہم کرے گا۔فرانس کے وزیر دفاع سیبسٹین لیکورنو نے منگل کو اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر کہا، “یوکرین کو میراج 2000 لڑاکا طیاروں کی فراہمی 2025 کی پہلی سہ ماہی میں طے شدہ ہے۔ وہ زمین سے زمین پر مار کرنے والے نئے ہتھیاروں اور الیکٹرانک جنگی صلاحیتوں سے لیس ہوں گے۔” ” انہوں نے کہا کہ فرانس یوکرین کے پائلٹوں اور مکینکس کی تربیت جاری رکھے گا۔مسٹر لیکورنو نے اعلان کیا کہ یہ طیارے یوکرین کو اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے میں مدد کریں گے۔ میراج 2000 جنگی طیارہ اپنی منفرد صلاحیتوں اور ٹیکنالوجی کے ساتھ یوکرین کے دفاع میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.