Jharkhand

ڈاکٹر مہوا مانجی کی ایم پی فنڈ سے گوالہ ٹولی روڈ اور بڑی مسجد لائن میں ڈیپ بورنگ کا سنگ بنیاد رکھا گیا

20views

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 24ستمبر: راجیہ سبھا ایم پی ڈاکٹر مہوا مانجی نے ایم پی فنڈ سےہندپیڑھی وارڈ نمبر 23 کے تحت گوالہ ٹولی روڈ اور بڑی مسجد لائن میں ڈیپ بورنگ کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ واضح رہے کہ مذکورہ علاقے میں پانی کی شدید قلت تھی،جوکہ دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا ہے، آپ کو بتا دیں کہ یووا ایکتا منچ گزشتہ 10 سالوں سے ہندپیڑھی علاقے میں پانی، بجلی اور سڑکوں کی حالت کو بہتر بنانے کے لیے انتھک کوششیں کر رہا ہے۔ اس موقع پر یووا ایکتا منچ کے مرکزی صدر عمران حسن نے راجیہ سبھا کی رکن محترمہ مہوا ماجی کا شکریہ ادا کیا۔ سنگ بنیاد رکھنے کی اس تقریب میں یووا ایکتا منچ کے سرپرست عتیق الرحمن، گدی پنچایت کے صدر معراج گدی، جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے اقلیتی صدر فرید خان،جے ایم ایم لیڈر فیروز انصاری،محمد پرویز گدی، یوتھ کمیٹی کے توقیر عالم، آفتاب عالم،آر جے ڈی لیڈر منصور عالم، بشیر گدی، فنا گدی، تنویر گدی، جابر گدی، شاہد گدی ، محمد منہاج کے علاوہ دیگر لوگ موجود تھے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.