Jharkhand

سابق وزیرشری کرشنانند جھا کو ریاستی اعزاز کے ساتھ آخری الوداعیہ دی گئی

28views

وزیراعلیٰ ہیمنت سورین کی ہدایت پر آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں

جدید بھارت نیوز سروس
دیوگھر 15 دسمبر: متحدہ بہار کے معزز وزیر شری کرشنا نندجھا کا 78 سال کی عمر میں اتوار کو انتقال ہوگیا۔ اس دوران ریاستی وزیر جناب حفیظ الحسن، ڈپٹی کمشنر و ضلع مجسٹریٹ مسٹر وشال ساگر، سب ڈویژنل آفیسر دیوگھر مسٹر روی کمار، ٹوئنٹی پوائنٹ کے نائب صدر مسٹر منم سنجے، عوامی نمائندوں اور معززین نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہیں سیوا گنگئی میں واقع شمشان گھاٹ میں سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری الوداعیہ دی گئی۔ وزیر حفیظ الحسن، ڈپٹی کمشنر کم ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مسٹر وشال ساگر، سب ڈویژنل آفیسر دیوگھر مسٹر روی کمار نے پھولوں کے ہار چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔ پولیس اہلکاروں کی جانب سے ماتمی دھنوں اور فائرنگ کے ساتھ ریاستی اعزازات دیئے گئے۔ قومی پرچم احترام کے ساتھ ان کے اہل خانہ کے حوالے کیا گیا۔آنجہا نی رہنماگزشتہ کئی دنوں سے علیل تھے۔ ان کی عمر تقریباً 80 سال تھی۔ ان کے انتقال پر دیوگھر ضلع میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ انہوں نے اتوار کی صبح اپنی ہندی ودیا پیٹھ رہائش گاہ پر آخری سانس لی۔ ان کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی وزیر حفیظ الحسن نے سابق وزیر اور مدھو پور کے سابق ایم ایل اے آنجہانی کرشنانند جھا کی میت پر پھولوں کی چادر چڑھا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ان کی آخری رسومات دیوگھر کے شیو گنگا میں واقع مکتی دھام میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں۔ قابل ذکر ہے کہ کرشنا نند جھا ہندی ودیا پیٹھ کے منتظم بھی تھے۔ وہ ہائی کورٹ کے ذریعہ بنائے گئے ہائی پاور بابا مندر مینجمنٹ بورڈ کے رکن بھی تھے اور مدھو پور سے لگا تار تین بار ایم ایل اے منتخب ہو ئے تھے۔ کرشنانند جھا نرم گفتار اور ملنسار شخصیت کے مالک تھے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.