Sports

برازیل کے سابق ڈفینڈر رافنہا اپنے اصل کلب کوریٹیبا میں لوٹے

14views

ریو ڈی جنیریو، 25 دسمبر (ہ س)۔ برازیل کے سابق بین الاقوامی دفاعی کھلاڑی رافنہا نے اپنے اصل کلب کوریٹیبا میں مفت ٹرانسفر پر پھر سے شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔برازیل کے سیری بی کلب نے منگل کو یہ اطلاع دی۔39 سالہ کھلاڑی نے اس ماہ کے شروع میں ساوپالو چھوڑنے کے بعد اس کلب کے ساتھ ایک سال کا معاہدہ کیا ہے جہاں انہوں نے اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔رافنہا نے سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں کہا، ’’میں یہاں آپ کو یہ بتانے کے لیے حاضر ہوں کہ میں اس وعدے کو پورا کرنے میں کبھی ناکام نہیں ہو سکتا جو میں نے تقریباً 20 سال قبل یہاں سے جانے کے وقت کیا تھا۔ میں بچپن میں یہاں سے چلا گیا تھا اور آج میں کوریٹیبا کو اس کی اصل جگہ پر واپس کرنے میں مدد کے لیے واپس آیا ہوں۔‘‘2005 میں رافنہا کوریٹیبا چھوڑ کر جرمنی کے شالکے میں شامل ہوگئے اور اس کے بعد سے رائٹ بیک نے جینوا، بائرن میونخ اور فلیمنگو سمیت دیگر کلبوں میں کھیل چکے ہیں۔ وہ برازیل کی قومی ٹیم کے لیے چار بار کھیل چکے ہیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.