National

شمالی ہند میں دھند کی آفت! دہلی میں 110 سے زیادہ پروازیں متاثر، ٹرینیں تاخیر کا شکار

131views

نئی دہلی: دہلی- این سی آر اور مغربی اتر پردیش سمیت پورے شمالی ہند میں اس وقت کڑاکے کی سردی کے ساتھ شدید دھند پڑ رہی ہے، جس کے سبب ایک طرف جہاں معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے ہیں وہیں سڑک، فضائی اور ریل کی آمد و رفت بھی متاثر ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دہلی میں سینکڑوں پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں یا منسوخ کر دی گئیں۔ وہیں متعدد ٹرینں بھی تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔

منی پور میں پولیس افسر قتل کے معاملہ میں بی جے پی لیڈر اور سابق فوجی گرفتار

خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس کی رپورٹ میں دہلی ایئرپورٹ ذرائع کے حوالہ سے بتایا گیا کہ دھند کی موٹی چادر چھانے کی وجہ سے گزشتہ 10 گھنٹوں کے دوران 110 سے زیادہ بین الاقوامی اور گھریلوں پروازوں کو تاخیر ہوئی، جبکہ تقریباً 25 پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا۔

سائبر کرائم سے نمٹنے کے لیے پولیس نظام میں اصلاح کی ضرورت: دہلی ہائی کورٹ

شدید دھند نے ریل کی آمد و رفت کو بھی متاثر کیا ہے اور شمالی ریلوے کی تقریباً 20 ٹرینیں تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں۔ ٹرینوں کی تاخیر سے مسافروں کو کافی پریشای کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ریلوے سے موصول اطلاع کے مطابق، ٹرینیں ایک گھنٹے سے 6.30 گھنٹے تک کی تاخیر سے چل رہی ہیں۔ دہلی علاقہ میں 20 ٹریں تاخیر سے آ رہی ہیں۔

رام مندر کی پران پرتسٹھا، نریندر مودی کا سیاسی پروگرام: راہل گاندھی

ماہرین موسمیات کے مطابق منگل کی شب تقریباً 11 بجے دہلی کے پالم میں حد نگاہ کم ہو کر 300 میٹر ہی رہ گئی۔ رات بھر یہی صورت نظر آئی، تاہم بدھ کی صبح 8.30 بجے حد نگاہ میں قدرے بہتری آئی اور یہ 600 میٹر درج کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق نصف شب کے بعد بہار، مشرقی یوپی، شمالی ایم پی، مغربی یوپی اور شمالی مغربی راجستھان کے کچھ حصوں میں شدید دھند تاحال چھائی ہوئی ہے اور کچھ گھنٹوں تک ایسی ہی صورت حال برقرار رہے گی۔

گیانواپی مسجد کے وضوخانہ کی ہوگی صفائی، سپریم کورٹ کا حکم

Follow us on Google News