International

بنگلہ دیش میں چٹاگانگ بندرگاہ کے قریب جہاز میں آتشزدگی

25views

ڈھاکہ، 13 اکتوبر (یو این آئی) بنگلہ دیش کی چٹاگانگ بندرگاہ پر اتوار کو علی الصبح خلیج بنگال میں مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) لے جانے والے ایک ہلکے جہاز میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔ڈھاکہ ٹریبیون نے اپنی رپورٹ میں کہا، ’’فی الحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ رپورٹ کے مطابق کٹوبدیا اپ ضلع کے قائم مقام نرباہی افسر(سب ڈویژنل ایگزیکٹو آفیسر) محمد شہادت حسین نے کٹوبدیا پوائنٹ کے قریب پیش آنے والے اس حادثے کی تصدیق کی ہے۔مسٹر حسین نے کہا کہ بنگلہ دیشی بحریہ اور کوسٹ گارڈ کو اس واقعہ کے بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے۔نیول حکام کے مطابق اس دوران نیول حکام جہاز میں پھنسے عملے کے ارکان اور دیگر ملازمین کو نکالنے کا کام کر رہے تھے۔کوسٹ گارڈ اور چٹاگانگ بندرگاہ کی کشتیاں بھی آگ بجھانے میں بحریہ کی مدد کر رہی ہیں۔مقامی لوگوں کے مطابق چٹاگانگ بندرگاہ کے بیرونی لنگر خانے کے قریب دوپہر ایک بجے کے قریب دھماکا ہوا، جس سے جہاز ‘بی-ایل پی جی سوفیا‘ میں آگ لگ گئی۔چٹاگانگ میں محکمہ فائر سروس کنٹرول روم کے مطابق جہاز پرانڈونیشیائی چیف آفیسر سوار ہیں۔ آخری اطلاعات ملنے تک آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی تھی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.