National

بھکاریوں کو بھیک دینے والوں کے خلاف درج ہوگی ایف آئی آر!

52views

اندور میں نئے سال سے نیا قاعدہ

بھوپال، 16 دسمبر:۔ (ایجنسی) اندور میں یکم جنوری 2025 سے بھکاریوں کو بھیک دینے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔ ضلع انتظامیہ نے شہر کو بھکاریوں سے پاک کرنے کے لئے اقدامات شروع کر دیے ہیں اور اس حوالے سے آگاہی مہم بھی جاری ہے۔ اگر کوئی شخص یکم جنوری سے بھیک دیتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ضلع کلکٹر آشییش سنگھ نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ انتظامیہ نے پہلے ہی شہر میں بھیک مانگنے پر پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی شخص یکم جنوری کے بعد بھیک دیتے ہوئے پایا گیا، تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد لوگوں کو بھیک دینے سے روکنا ہے اور اس عمل میں شریک افراد کو جرم میں شریک نہ بننے کی ترغیب دینا ہے۔ انتظامیہ نے بھیک مانگنے والے گروہوں کا بھی پردہ فاش کیا ہے اور کئی بھکاریوں کا دوبارہ آبادکاری کا عمل بھی شروع کیا ہے۔ اس کے علاوہ، مرکزی وزارتِ سماجی انصاف و انسانی حقوق نے ہندوستان کے 10 شہروں میں بھکاریوں سے آزاد کرنے کے لئے ایک پائلٹ پروجیکٹ بھی شروع کیا ہے، جس میں اندور بھی شامل ہے۔ اندور میں حالیہ مہینوں میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ بعض خاندان بار بار بھیک مانگنے میں ملوث ہیں اور ان پر کڑی نگرانی رکھی جا رہی ہے تاکہ یہ عمل روکا جا سکے۔
Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.