
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 20 مارچ:۔ جھارکھنڈ کے وزیر خزانہ رادھا کرشنا کشور کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔ سانس لینے میں دشواری اور کھانسی کی شکایت میں کافی اضافہ ہونے کے بعد انہیں بدھ کی رات ایک نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ جہاں فی الحال انہیں ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق وزیر کو پچھلے کچھ دنوں سے کھانسی کی شکایت تھی۔ بدھ کی رات انہیں سانس لینے میں دشواری اور کھانسی کا مسئلہ کافی بڑھنے کے بعد آرکڈ ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ جہاں وہ ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق وزیر رادھا کرشنا کشور او پی ڈی کے چیسٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹر نشیتھ کمار کی مشاورت اور نگرانی میں ہیں۔ ان کے سینے کا سی ٹی سکین کیا گیا ہے جس میں ہلکا انفیکشن پایا گیا ہے۔ فی الحال انہیں شعبہ پلمونولوجی میں رکھا گیا ہے۔ وزیر صحت اگلے 24 گھنٹوں تک ڈاکٹروں کی نگرانی میں رہیں گے۔
