بھارت اور امریکہ کے درمیان پانچویںدو جمع دو وزارتی مذاکرات کَل نئی دلی میں ہوں گے۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور وزیرخارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن اور وزیر دفاعLloyd Austin کا خیر مقدم کریںگے جو اِس مذاکرات میں حصہ لیں گے۔ دو جمع دو کی میٹنگ میں دفاع، سکیورٹی، تعاون،ٹیکنالوجی کی ویلیو چین میں اشتراک اور عوام سے عوام کے درمیان تعلقات کے مختلفپہلوﺅں سے متعلق پیشرفت کا اعلیٰ سطح پر جائزہ لیا جائے گا۔وزارت خارجہ نے ایک بیانمیں کہا ہے کہ اِس برس جون اور ستمبر میں وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدرجوبائیڈن کے درمیان بات چیت میں پیش کئے گئے نظریے کے مطابق اِن مذاکرات میںوزراءکو بھارت-امریکی شراکت داری کے آئندہ کے نقشِ راہ کو آگے لے جانے کا موقعفراہم ہوگا۔
دونوں فریق عصری ، علاقائی امور کاجائزہ بھی لیں گے۔ وزیر دفاع اور وزیر خارجہ امریکہ کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھباہمی میٹنگیں بھی کریں گے۔ یہ وزارتی سطح کے مذاکرات کا ایک سلسلہ ہوگا اور اس سےبھارت-امریکہ جامع عالمی کلیدی شراکت داری کی خاطر ایک مرتبہ پھر عہد بستگی کااظہار ہوگا۔