Jharkhand

کوئلہ بلاک حاصل کرنے کیلئے نجی زمین کی خریداری کے جعلی دستاویز پیش کیے گئے

14views

سی بی آئی کی تحقیقات میں انکشاف؛ عدالت نے منیجنگ ڈائریکٹر اور سابق ڈائریکٹر کو قصوروار قرار دیا

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 10 دسمبر:۔ کوئلہ گھوٹالہ معاملے میں سی بی آئی کی جانچ میں اہم انکشافات ہوئے ہیں۔ سی بی آئی کی جانچ میں انکشاف ہوا ہے کہ ابھیجیت انفراسٹرکچر پرائیویٹ لمیٹڈ نے حکام کے ساتھ ملی بھگت سے کوئلہ بلاک حاصل کرنے کے لیے ہزاری باغ میں نجی زمین کی خریداری کے لیے فرضی دستاویزات پیش کیے تھے۔ اس کے علاوہ پلانٹ کے لیے مشینری کی خریداری اور بینکوں کے ساتھ مالیاتی معاہدے سے متعلق جعلی دستاویزات کی فوٹو کاپیاں بھی پیش کی گئیں۔ سی بی آئی نے کہا کہ ان جعلی دستاویزات کو کول بلاکس کی الاٹمنٹ کے لیے حکومت ہند کی وزارت اسٹیل کی سفارش حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ اس سفارش کی بنیاد پر، وزارت کوئلہ نے 25 جون 2005 کو ابھیجیت انفراسٹرکچر پرائیویٹ لمیٹڈ (اب ابھیجیت انفراسٹرکچر لمیٹڈ) کو برندا، سیسائی اور میرال کول بلاکس الاٹ کیے تھے۔
سی بی آئی کی ایک خصوصی عدالت نے سوموار کو ابھیجیت انفراسٹرکچر لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر منوج کمار جیسوال اور اس کے سابق ڈائریکٹر رمیش کمار جیسوال کو جھارکھنڈ میں برندا، سیسائی اور میرل کول بلاکس کی الاٹمنٹ سے متعلق کوئلہ گھوٹالہ کیس میں قصوروار ٹھہرایا۔ خصوصی جج ارون بھردواج نے ناگپور میں واقع ابھیجیت انفراسٹرکچر پرائیویٹ لمیٹڈ (اے آئی پی ایل)، اس کے منیجنگ ڈائریکٹر منوج کمار جیسوال اور سابق ڈائریکٹر رمیش کمار جیسوال کو دھوکہ دہی، مجرمانہ سازش اور جعلی دستاویزات کو حقیقی کے طور پر استعمال کرنے کا مجرم قرار دیا۔ اس کی سزا کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.