International

غزّہ میں امن کی امید پیدا کرنے کے لئے، تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں: اردوغان

40views

انقرہ، 07 جنوری (یواین آئی)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ “ہم، شام کے حصّے بخرے ہونے اور کلّی ساخت خراب ہونے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ اس معاملے میں جیسے ہی ہمیں کوئی خطرہ محسوس ہوا بلا تاخیر ضروری اقدامات کریں گے”۔صدر اردوغان نے کابینہ اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ “ہم، غزّہ میں امن کی امید پیدا کرنے کے لئے، تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں اور جب تک ہم اس کا نتیجہ حاصل نہیں کر لیتے یہ اقدامات جاری رکھیں گے”۔انہوں نے کہا ہے کہ “1967 کی سرحدوں میں، مشرقی القدس کے دارالحکومت والی، زمینی سالمیت کی حامل اور خود مختار فلسطینی حکومت یقیناً قائم ہو کر رہے گی۔ جس طرح شام میں بعث حکومت کے 61 سالہ ظلم و ستم اور 13سالہ قتل عام کے بعد ایمان اور صبر نے فتح حاصل کی ہے اسی طرح فلسطین میں بھی حق و انصاف کا سورج ظلم کی تاریکیوں کو ختم کر کے رہے گا”۔صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ “ہم ،شام کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے اور اس کے کُلّی ساخت خراب کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ جیسے ہی اس معاملے میں ہمیں کوئی خطرہ دِکھائی دیا ہم فوری کاروائی کریں گے”۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.