سلمان خان نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پوسٹ شیئر کر کے اپنے مداحوں کو فکرمند کر دیا۔ اداکار نے لکھا کہ اپنے ساتھ رہنے کے دو طریقے ہیں: اکیلے اور تنہا۔ اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑگئی ہے، مداح سلمان کی ذہنی حالت کے بارے میں قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔ بڑھتی ہوئی بحث کے درمیان اب اداکار نے سامنے آکر معاملے کی وضاحت کردی ہے۔
اپنے ایکس پر ایک نئی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے سلمان نے لکھا، “ارے یار، میں اپنے بارے میں بات نہیں کر رہا تھا۔ جب میں اتنا بڑا اور شاندار خاندان اور دوست رکھتا ہوں تو میں اکیلا کیسے رہ سکتا ہوں؟ آپ کی تمام تر نوازشوں اور محبتوں کے ساتھ، میں تنہا نہیں ہو سکتا، ورنہ میں سب سے بڑا ناشکرا ثابت ہوجاوں گا۔” انہوں نے مزید مذاقیہ اندازمیں کہا کہ بعض اوقات لوگوں کے آس پاس رہتے ہوئے آدمی تھکاوٹ کا شکار ہو جاتا ہے، اس لیے اسے کچھ وقت درکار ہوتا ہے۔
اداکار نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کی والدہ ان کی پچھلی پوسٹ سے ناراض تھیں۔ سلمان نے لکھا، “اس بار میں نے کوئی تصویر پوسٹ نہیں کی، اس لیے یہ بریکنگ نیوز بن گئی۔ ممی پوچھ رہی ہیں، ‘کیا ہوا بیٹا؟ آرام کرو یار۔'” سلمان کی وضاحت سے مداحوں کو سکون ملا ہے۔ کام کے محاذ پر، اداکار اس وقت ہدایت کار وامشی پیڈپلی کی فلم ‘ایس وی سی63 ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں نینتارا مرکزی کردار میں ہیں۔ فلم اگلے سال عید پر ریلیز ہونے والی ہے۔
