بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان ایک بار پھر اپنے فٹنس اوتار کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ اداکار نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک نئی تصویر شیئر کی ہے، جس میںوہ دمدار فزک اور چزلس ایبس پلانٹ کرتے نظرآرہے ہیں۔ تصویر منظر عام پر آتے ہی مداحوں نے ان کی فٹنس اور اسٹائل کی تعریف کرنا شروع کردی ہے۔ سلمان طویل عرصے سے اپنی دمدار باڈی اور فٹنس روٹین کے لیے جانے جاتے ہیں اور اکثر مداحوں کے ساتھ اپنے ورزش کی جھلک شیئر کرتے رہتے ہیں۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں سلمان صوفے پر آرام کرتے نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے ایک دلچسپ کیپشن بھی لکھا۔ اداکار نے لکھا، “میں، خود اور صرف میں… اپنے آپ کے ساتھ رہنے کے دو طریقے ہوتے ہیں: الون اور لونلی۔ الون ہونے کا مطلب ہے اپنی خواہش سے اکیلے رہنا، اور لونلی کا مطلب ہے جب کوئی آپ کے ساتھ نہیں رہنا چاہے… اب، آپ کو یہ خودطے کرنا ہوگا کہ آگے کیا کرنا چاہئے۔” سلمان کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور مداح ان کے انداز کو پسند کر رہے ہیں۔
کام کے محاذ پر، سلمان خان فی الحال اپنی آنے والی فلم “ماتروبھومی: میں وار ریسٹ ان پیس” کی تیاری کر رہے ہیں۔ سلمان خان فلمز کے بینر تلے بننے والی اس فلم کی ہدایات اپوروا لاکھیا نے دی ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ یہ فلم بہادری، قربانی اور جذبے کی کہانی ہے۔ اداکارہ چترانگدا سنگھ بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی۔