Saturday, December 6, 2025
ہومEntertainmentمیڈ ان ہیون کا تیسرا سیزن نہیں بنے گا

میڈ ان ہیون کا تیسرا سیزن نہیں بنے گا

There will be no third season of Web Series ‘Made in Heaven’.

ایمیزون پرائم ویڈیو کی مقبول ویب سیریز ’میڈ ان ہیون‘ کے تیسرے سیزن کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار تھا لیکن اب مایوس کن خبر آ ئی ہے۔ مرکزی اداکار ارجن ماتھر نے انکشاف کیا ہے کہ سیریز کا تیسرا سیزن نہیں بنایا جائے گا۔


’’میڈ ان ہیون‘‘ میں شوبھیتا دھولیپالا اور ارجن ماتھر نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ یہ سیریز دو سیزن تک ناظرین کی پسندیدہ رہی، اسے اس کی کہانی، ہدایت کاری اور کرداروں کی وجہ سے خوب سراہا گیا۔ پہلے دو سیزن کے لیے شائقین کی محبت کو دیکھتے ہوئے، سب کو امید تھی کہ تیسرا سیزن جلد آئے گا۔ تاہم ارجن کے بیان نے ان امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔


ایک حالیہ انٹرویو میں ارجن ماتھر نے کہا، ’’مجھ سے ہمیشہ پوچھا جاتا ہے کہ میڈ اِن ہیون سیزن 3 کب ریلیز ہوگا۔ لیکن سچ یہ ہے کہ تیسرا سیزن نہیں بنیگا۔ اچھا ہوتا اگر شو کے ایک سے زیادہ سیزن ہوتے، لیکن ہر سیزن کو تیار کرنے میں 4-5 سال لگتے ہیں۔ اتنے لمبے وقفے کے ساتھ، میں جلدی بوڑھا ہو جاؤں گا۔‘‘
قابل غور ہے کہ اس سیریز میں ارجن اور شوبھیتا کے ساتھ ساتھ رسیکا دگل، جم سربھ اور دیگر نے بھی اہم کردار ادا کیے تھے۔ پہلا سیزن 2019 میں اور دوسرا 2023 میں ریلیز ہوا تھا۔ دونوں سیزن امیزن پرائم پر زبردست کامیاب رہے، لیکن شائقین اس خبر سے واضح طور پر مایوس ہیں کہ تیسرا سیزن نہیں بنایا جائے گا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات