رشبھ شیٹی کی فلم ’کانتارا چیپٹر 1‘ اس وقت باکس آفس پر دھوم مچا رہی ہے۔ شائقین فلم کو بھرپور ردعمل دے رہے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ ریلیز کے صرف چار دنوں میں ہی اس نے اپنے بجٹ سے زیادہ کمائی کر لی ہے۔ 2 اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی، فلم نے اپنے پہلے دن بمپر اوپننگ کی تھی اور ویک اینڈ پر تو پوری طرح چھا گئی ۔
سیکنلک کی ایک رپورٹ کے مطابق، ’’کانتارا چیپٹر 1 ‘‘نے ریلیز کے چوتھے دن 61 کروڑ روپے کی کمائی کی۔ فلم نے پہلے دن 61.85 کروڑ، دوسرے دن 45.4 کروڑ اور تیسرے دن 55 کروڑ روپے کمائے۔ تقریباً 125 کروڑ روپے کے بجٹ سے بنی یہ فلم صرف چار دنوں میں 223.25 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔ اب رشبھ شیٹی کی فلم کمائی کے نئے ریکارڈ کی طرف گامزن ہے۔
فلم ’’کناتارا چیپٹر 1‘‘ 2022 کے بلاک بسٹر ’’کناتارا‘‘ کا پریکوئل ہے۔ پہلی فلم صرف 15 کروڑ روپے کے بجٹ پر بنائی گئی تھی، لیکن اس نے ریلیز ہوتے ہی دنیا بھر میں 400 کروڑ روپے کمائے، جس سے پروڈیوسر مالامال ہو گئے۔ اس بار، رشبھ شیٹی نے نہ صرف مرکزی کردار ادا کیا ہے ، بلکہ فلم کے ڈائریکٹر اور شریک پروڈیوسر بھی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ’’کناتارا چیپٹر 1‘‘ کی ریلیز کے پہلے ہی دن، میکرز نے باضابطہ طور پر اس کے سیکوئل ’’کانتارا چیپٹر 2‘‘ کا اعلان کر دیا ہے ۔
باکس آفس پر کانتارا چیپٹر 1 کا جلوہ ، 4 دنوں میں بجٹ سے زیادہ کمائی
مقالات ذات صلة



