Saturday, December 6, 2025
ہومEntertainmentاگستیہ نندا کی فلم ’اکیس‘ کا ٹریلر دیکھ کر امیتابھ بچن جذباتی...

اگستیہ نندا کی فلم ’اکیس‘ کا ٹریلر دیکھ کر امیتابھ بچن جذباتی ہوئے

Amitabh Bachchan got emotional after watching the trailer of Agastya Nanda’s film ‘Ikkis’

ممبئی، 30 اکتوبر (یو این آئی) بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن اپنے نواسے اگستیہ نندا کی آنے والی فلم ’اکیس‘ کا ٹریلر دیکھ کر جذباتی ہوگئے۔


اگستیہ نندا نے سال 2023 میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی زویا اختر کی ہدایت کاری میں بنی فلم ’دی آرچیز‘ سے اداکاری کی شروعات کی تھی، لیکن اب وہ بڑے پردے پر انٹری دینے جا رہے ہیں۔ وہ جلد ہی فلم ’اکیس‘ میں نظر آئیں گے۔ اس فلم کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔


امیتابھ بچن نے اپنے ایکس ہینڈل پر ’اکیس‘ کا ٹریلر شیئر کیا۔ اسی کے ساتھ انہوں نے اپنے نواسے کے لیے ایک جذباتی نوٹ لکھا، ’’اگستیہ! جب تم پیدا ہوئے تھے تو میں نے تمہیں اپنی بانہوں میں اٹھایا تھا۔ چند مہینے بعد میں نے تمہیں دوبارہ گود میں لیا اور تمہاری نازک انگلیاں میری داڑھی سے کھیلنے لگیں۔ آج تم پوری دنیا کے تھیٹروں میں پرفارم کر رہے ہو۔ ۔ میری دعائیں اور آشیرواد تمہارے ساتھ ہے۔ تم ہمیشہ اپنے کام سے نام کماؤ اور اپنے خاندان کے لیے فخر بنو۔‘‘


شری رام راگھون کی ہدایت میں بنی فلم ’اکیس‘ 1971 کی جنگ پر مبنی ہے، جس میں 21 سالہ لیفٹیننٹ ارون کھیتراپال کی کہانی دکھائی گئی ہے۔ اس فلم میں اگستیہ ارون کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم میں اگستیہ کے علاوہ دھرمیندر، جئے دیپ اہلاوت، آدیانشی کپور، شری بشنوئی اور سکندر کھیر جیسے فنکار اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات