Friday, December 5, 2025
ہومEntertainmentاپنی زبردست اداکاری سے شناخت بنانے والی اداکارائیں، جب بنیں ولن

اپنی زبردست اداکاری سے شناخت بنانے والی اداکارائیں، جب بنیں ولن

بالی ووڈ کی کئی نامور اداکاراؤں نے جب اسکرین پر منفی کردار نبھائے تو ناظرین پر گہرا تاثر چھوڑا۔ اپنی مثبت اور مرکزی کرداروں کے لیے مشہور یہ اداکارائیں جب ولن کے روپ میں نظر آئیں، تو انہوں نے یہ ثابت کر دیا کہ وہ ہر کردار میں خود کو بخوبی ڈھال سکتی ہیں۔


سونا کشی سنہا اپنی آنے والی فلم ‘جٹادھارا’ میں پہلی بار مکمل طور پر ایک منفی کردار میں نظر آنے والی ہیں۔ اگرچہ اس سے قبل وہ 2017 کی فلم ‘اتفاق’ میں ایک گرے شیڈ کردار میں اور پچھلے سال آئی ویب سیریز ‘ہیرامنڈی’ میں ماں-بیٹی کے روپ میں منفی کرداروں میں دکھائی دی تھیں، جنہیں کافی سراہا گیا تھا۔
اب ‘جٹادھارا’ کے پہلے گانے ‘دھنا پشاشی’ کی مقبولیت کے پیچھے بھی سونا کشی سنہا کا منفی کردار ایک بڑی وجہ ہے۔ ماہرین مانتے ہیں کہ ایک گہرے، پراسرار اور خوفناک ولن کے کردار میں ان کا یہ ٹرانسفارمیشن ان کے کیریئر کے لیے ایک نیا موڑ ثابت ہو سکتا ہے۔


حال کے برسوں میں کئی دوسری اداکاراؤں نے بھی منفی کرداروں سے اسکرین پر اپنی الگ پہچان بنائی ہے:
ودیا بالن فلم ‘بھول بھلیّاں’ (2007) میں انہوں نے اوِنی/منجُلِکا کا جو کردار ادا کیا، وہ آج بھی سنسنی پیدا کر دیتا ہے۔ پچھلے سال ‘بھول بھلیّاں 3’ میں واپسی کرتے ہوئے انہوں نے ایک بار پھر اپنے منفی رنگ سے سب کو متاثر کیا۔ ان کی اداکاری نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا کہ وہ ہندستان کی صف اول کی اداکاراؤں میں کیوں شامل ہیں۔
تبو ۔ آیوشمان کھرانہ کی فلم ‘اندھا دھن’ میں سِمی کے پیچیدہ اور اخلاقی طور پر مبہم کردار میں تبو نے اپنی اداکاری کی بلندی کو چھو لیا۔ ان کا کردار جرم، چالاکی اور بقا کی جدوجہد کے بیچ گھرا ہوا تھا، اور انہوں نے ناظرین کو نفرت اور ہمدردی کے درمیان الجھا کر رکھ دیا۔


کونکنا سین شرما ۔ فلم ‘ایک تھی ڈائن’ میں انہوں نے ایک پراسرار چڑیل کے کردار کو نہایت شاندار انداز میں پیش کیا۔ ان کی پرفارمنس خوف اور دلکشی کا ایک نرالا امتزاج تھی، جو اس سپر نیچرل تھرلر کو الگ سطح پر لے گئی۔
تاپسی پنو۔امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ‘بدلہ’ میں نینا سیٹھی کے کردار میں انہوں نے چالاکی اور سازش کی کئی پرتیں دکھائیں۔ ان کا مضبوط اسکرین پریزینس امیتابھ بچن کے سامنے بھی کمزور نہیں پڑا، اور انہوں نے یہ ثابت کیا کہ وہ جَٹِل اور منفی کرداروں کو بھی بخوبی نبھا سکتی ہیں۔
مونی رائے
فلم ‘برہم استر’ میں انہوں نے جُنون – کوئین آف ڈارکنس کا کردار ادا کیا، جس میں ان کی زبردست باڈی لینگویج، تیز تاثرات اور خوفناک انداز نے ناظرین کو متوجہ کیا۔ مونی رائے کا یہ کردار حالیہ وقتوں کی یادگار خواتین ولن میں شامل ہو گیا ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات