پوٹچفسٹروم (جنوبی افریقہ) 12 دسمبر (یو این آئی) گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد ٹمی بومونٹ (ناٹ آؤٹ 65)، ایمی جونز (ناٹ آؤٹ 49) کی شاندار اننگز کی بدولت انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے بارش سے متاثرہ ون ڈے میچ میں ڈک ورتھ لوئس قوانین (ڈی ایل ایس) کے تحت تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو چھ وکٹ سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی انگلینڈ نے تین میچوں کی سیریز بھی 2-1 سے جیت لی ہے۔234 رن کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کا آغاز اچھا نہیں رہا اور 25 کے اسکور پر اس کی تین وکٹیں گر گئیں۔ مایا باؤچیئر (چار)، نیٹ سکیور برنٹ (صفر) اور ہیدر نائٹ (چھ) رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ ڈینیئل وائٹ 16 گیندوں پر 22 رن بنانے کے بعد چوتھی وکٹ کے طور پر آؤٹ ہوئی۔ اس کے بعد ٹیمی بیومونٹ اور ایمی جونز نے اننگز کو سنبھالا اور تیزی سے رن بنائے۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان 63 گیندوں میں 90 رن کی اہم شراکت داری ہوئی، ٹیمی بیومونٹ نے اپنی 46 رن کی اننگز میں 10 چوکے لگائے۔ انہیں ان کی شاندار اننگز پر ‘پلیئر آف دی میچ ‘ سے نوازا گیا۔ ایمی جونز نے 36 گیندوں میں چھ چوکوں کی مدد سے رن (ناٹ آؤٹ 49) بنائے۔ جب 19ویں اوور کے بعد بارش کی وجہ سے کھیل روکا گیا تو انگلینڈ نے چار وکٹ پر 153 رن بنالئے تھے۔ مسلسل بارش کی وجہ سے انگلینڈ کو ڈی ایل ایس میتھڈ کے ذریعے چھ وکٹ سے فاتح قرار دیا گیا۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ماریجان کپ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ کلوئی ٹراین نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ انگلینڈ کی شارلٹ ڈین کو سیریز میں بہترین کارکردگی پر ‘پلیئر آف دی سیریز ‘ سے نوازا گیا۔اس سے قبل انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے آئی جنوبی افریقہ کی اوپننگ جوڑی کی کپتان لورا وولوارڈٹ اور لارا گڈال نے شاندار آغاز کیا اور پہلی وکٹ کے لیے 50 رن جوڑے۔ لارین بیل نے لارا گڈال (17) کو آؤٹ کر کے انگلینڈ کو پہلی کامیابی دلائی۔ کپتان لورا وولوارڈٹ نے 68 گیندوں میں (61)، اینیک بوش (19)، نادین ڈی کلارک (14)، ماریجان کپ (38) اور جلو ٹرین نے (20) رن بنائے۔ میک ڈی رائڈر (19) اور این ملابا (16) رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہیں۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے مقررہ 50 اووروں میں آٹھ وکٹ پر 233 رن بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے ایلس کیپسی، چارلی ڈین اور سوفی ایکلسٹون نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ لارین بیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔
35
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
ہندوستانی خاتون ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو 211 رن سے دی شکست
وڈودرا، 22 دسمبر (یو این آئی) اسمرتی مندھانا (91)، ہرلین دیول (44) اور پرتیکا راول (40) کی شاندار بلے بازی...
نیوزی لینڈ کو شکست دے کر آسٹریلیا ویمنس چیمپئن شپ ٹائٹل کے قریب
ویلنگٹن، 21 دسمبر (یو این آئی) آسٹریلیا نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں آسان جیت کے ساتھ مسلسل...
منی پور نے بنگال کو 3-0 سے شکست دے کر فائنل میں داخلہ حاصل کیا
نارائن پور، 21 دسمبر (یو این آئی) راج ماتا جیجا بائی سینئر ویمنس نیشنل فٹ بال چمپئن شپ میں ہفتہ...
وشنو سرونن نے ایشین اوپن چیمپئن شپ میں کانسے کا تمغہ جیتا
ہائیکو (چین)، 21 دسمبر (یو این آئی) ہندوستان کے وشنو سرونن نے ایشین اوپن چیمپئن شپ 2024 سیلنگ مقابلے میں...