جدید بھارت نیو ز سروس
پاکوڑ 6 نومبر: پاکوڑ اسمبلی حلقہ سےکانگریس امیدوار نشاط عالم نے پاکوڑ اسمبلی میں پڑنے والے برہدوا بلاک کے تحت شری کنڈ، آندھرکوٹھا، نیو پالاشبونا، مادھو پاڑا، جمال پور، بڑا چاند پور، چھوٹا چاند پور، بسنا، نارائن پور، یادو نگر، ڈوم پاڑا، ہستی پاڑا، جوہیبانہ، پرولیا میںانتخابی مہم چلا ئی۔ نشاط عالم نے دھرم پور، اگلوئی، عبداللہ پور گاؤں کا بھی طوفانی دورہ کیا اور عوام سے 20 نومبر کو ای وی ایم نمبر 2 کے بٹن پنجہ چھاپ پر ووٹ ڈال کر بھاری ووٹوں سے جیت یقینی بنانے کی اپیل کی۔ گاؤں والوں سے خطاب کرتے ہوئے نشاط عالم نے مخلوط حکومت اور سابق وزیر عالمگیر عالم کی کامیابیوں کے بارے میں بھی بتایا۔
انہوں نے کہا کہ جہاں ایک طرف ان کے حلقے میں پلوں اور دیہی سڑکوں کا جال بچھایا گیا ہے تو دوسری طرف دریائے گمانی کے کٹاؤ کو روکنے کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے گھروں کو بچانے کا کام کیا ہے۔ دریائے گمانی کے کٹاؤ سے لاکھوں غریب خاندان اتحادحکومت کی طرف سے خواتین کو دی جانے والی عزت کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ 50 سال تک کی خواتین کو پنشن سمان یوجنا کے تحت ہر ماہ 1000 روپے کا اعزازیہ دیا جا رہا ہے، جسے مخلوط حکومت بننے پر 1000 روپے سے بڑھا کر 2500 روپے کر دیا جائے گا۔ ۔اس کے علاوہ 200 یونٹ مفت بجلی دی جارہی ہے، بجلی کے بقایا بل معاف کئے گئے ہیں، کسانوں کے لیے 2 لاکھ روپے کے قرض کی معافی، ابووا آواس یوجنا کے فوائد پورے جھارکھنڈ میں مخلوط حکومت نے دئیے ہیں۔انہوں نےکہا کہ پاکوڑ اسمبلی حلقہ سے اتحادی کانگریس امیدوار کی حیثیت سے مجھے زیادہ سے زیادہ ووٹ سے زیادہ ووٹوں سے جیت دلاکر اتحاد کا ہاتھ مضبوط کر یں تاکہ جھارکھنڈ میں دوبارہ اتحاد کی حکومت بن سکے۔
28
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
تمام EVMدو درجے کے حفاظتی نظام میں اسٹرانگ روم میں بند
چترا میں 27 راؤنڈ ، تورپا میں 13 راؤنڈ میں ہوگی ووٹوں کی گنتی: کے روی کمار جدید بھارت نیوز...
23 نومبر تک جوش اور ولولہ برقرار رکھنا ہے
وزیراعلیٰ نے امیدواروں اور کارکنان کی حوصلہ افزائی کی جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 21 نومبر:۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے...
ہزاری باغ میں بس پلٹ گئی؛ 7 ہلاک
25 سے زائد زخمی، 12 کی حالت سنگین؛ کولکاتا سے پٹنہ جارہی تھی بس جدید بھارت نیوز سروسہزاری باغ، 21...
ایگزٹ پول: سب کے اپنے اپنے دعوے، قیاس آرائیوں کا دور جاری
کچھ این ڈی اے کے حق میں ہیں، کچھ انڈیا اتحاد کی حکومت بنا رہے ہیں جدید بھارت نیوز سروسرانچی،...