اننت پور، 15 ستمبر (یو این آئی) کپتان رتوراج گائیکواڈ (62) اور رجت پاٹیدار (42) کی شاندار اننگز کے بعد اتوار کو دلیپ ٹرافی کے چوتھے میچ کے آخری دن انڈیا ’بی‘ بمقابلہ انڈیا ’سی‘ کا میچ ڈرا قرار دے دیا گیا۔آج یہاں انڈیا ’سی‘ نے چار وکٹ پر 128 رن بنانے کے بعد دوسری اننگز ڈکلیئر کر دی۔ بی سائی سدرشن (11)، رتوراج گائیکواڈ (62)، رجت پاٹیدار (42) اور ایشان کشن (ایک) رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ بابا اندرجیت (پانچ) اور ابھیشیک پورل (4) رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔انڈیا بی سائیڈ نے 37 اوور پھینکے تھے۔ دیپک چاہر نے دو وکٹ حاصل کیں۔ مشیر خان اور مکیش کمار نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل، انڈیا ’بی‘ کے لیے، کپتان ایشورن نے 14 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے رن (ناٹ آؤٹ 157) رن کی اننگز کھیلی تھی۔ انہوں نے نارائن جگدیشن (70) کے ساتھ 129 رن کی شراکت داری کی۔ اس کے بعد ان کا کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر تک پچ پر نہ ٹک سکا اور آخری دن انڈیا ’سی‘ کے گیند بازوں نے انڈیا’بی‘ کو 332 رن پر آوٹ لر دیا۔ اس کے ساتھ ہی انڈیا ’سی‘ کو پہلی اننگز کی بنیاد پر 193 رن کی برتری حاصل ہوگئی۔ انڈیا ’سی‘ کی جانب سے انشول کمبوج نے آٹھ وکٹ حاصل کیں۔ وجے کمار ویشاکھ اور مینک مارکنڈے نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا تھا۔پہلے بلے بازی کرتے ہوئے انڈیا سی نے ایشان کشن کی سنچری اور مانو سوتھار، رتوراج گائیکواڈ اور بابا اندرجیت کی نصف سنچریوں کی بدولت 525 رن کا بڑا اسکور بنایا۔ دوسرے دن انڈیا سی کی پوری ٹیم کو سمیٹنے کے بعد انڈیا بی نے بھی اچھی شروعات کی اور دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر انڈیا بی نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے 124 رن بنا لیے تھے۔ انڈیا بی کی جانب سے مکیش کمار اور راہول چاہر نے چار چار وکٹیں حاصل کیں۔ نودیپ سینی اور نتیش کمار ریڈی نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔تیسرے دن انڈیا بی کو پہلا جھٹکا این جگدیشن کی صورت میں لگا۔ کمبوج نے انہیں 70 کے ذاتی اسکور پر بولڈ کیا۔ اس کے بعد انہوں نے سرفراز خان اور مشیر خان کو اپنا شکار بنایا۔ دوسرے راؤنڈ میں ٹورنامنٹ کا حصہ بننے والے رنکو سنگھ بھی کچھ خاص نہ کر سکے اور چھ کے ذاتی سکور پر کمبوج کا شکار بن گئے۔ نتیش کمار ریڈی کو بھی کمبوج نے بولڈ کیا تھا۔
38
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
76واں قومی سینئر، جونیئر، سب جونیئر ٹریک سائیکلنگ مقابلہ
جھارکھنڈ نے 4 گولڈ سمیت کل 7 تمغے حاصل کیے جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 21 نومبر:۔ جھارکھنڈ نے تمل ناڈو...
ویسٹ انڈیز کا گھر پر سب سے بڑا رن جیز
انگلینڈ کو چوتھے ٹی 20 میں 5 وکٹوں سے شکست دی گراس آئیلیٹ، 17 نومبر (یو این آئی) اوپنرز ایون...
روہت شرما پرتھ ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے
نئی دہلی، 17 نومبر (یو این آئی) ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما 22 نومبر سے پرتھ میں شروع...
ایسٹرن ریجن انٹر یونیورسٹی ویمنس ہاکی مقابلہ
رانچی یونیورسٹی کی ٹیم میں چیمپئن بنی جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 17 نومبر:۔ رانچی یونیورسٹی کی ٹیم نے ایسٹرن ریجن...