National

عوام پر مہنگائی کی دوہری مار

22views

پٹرول-ڈیزل کے بعد ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ

نئی دہلی، 7 اپریل:۔ (ایجنسی) ایک بار پھر عام لوگوں پر مہنگائی کا بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔ پٹرول-ڈیزل کے بعد اب ایل پی جی گیس کی قیمت میں بھی 50 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے مرکزی پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ہم اس کا جائزہ لیں گے۔ واضح ہو کہ آج ہی یعنی 7 اپریل کو مرکزی حکومت نے پٹرول-ڈیزل کی قمیتوں میں 2 روپے کا اضافہ کیا تھا۔ پٹرول-ڈیزل اور ایل پی جی گیس کی اضافہ شدہ نئی قیمتیں آج رات 12 بجے سے نافذ ہو جائیں گی۔ حکومت کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق منگل (8 اپریل) سے ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔ یہ اضافہ اجّولا یوجنا اور غیر-اجولا یوجنا کے تمام صارفین پر نافذ ہوگا۔ خیال رہے کہ پردھان منتری اجولا یوجنا (پی ایم یو وائی) کے تحت غریب خواتین کو مفت گیس کنیکشن دیا جاتا ہے۔ اجولا یوجنا سے فائدہ اٹھانے والے صارفین کے لیے اب گیس سلنڈر کی قیمت 500 سے بڑھ کر 550 روپے ہو جائے گی۔ جب کہ دیگر صارفین کو اب 803 کی جگہ 853 روپے اد کرنے ہوں گے۔ مرکزی پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے نئی قیمت کے حوالے سے کہا کہ ’’سلنڈر کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ کیا جائے گا۔ یہ مستقل فیصلہ نہیں ہے اور ہر 2 سے 3 ہفتے میں اس کا جائزہ لیا جائے گا۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی واضح کر دیا کہ پٹرول اور ڈیزل پر جو ایکسائز ڈیوٹی بڑھائی گئی اس کا بوجھ عام لوگوں پر نہیں ڈالا جائے گا۔ یہ اضافہ تیل کمپنیوں کو گیس کی فروخت میں 43000 کروڑ روپے کے نقصان کی تلافی کے لیے کیا گیا ہے۔
Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.